Khula ka Nizaam by Maulana Nadeem Ahmed Ansari

Download Book

کتاب: خلع کا نظام

        تصنیف: مولاناندیم احمد انصاری

        صفحات:144

        قیمت: 120روپے

        تعداد:500

        سنِ اشاعت:2017ء

        ناشر: الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

ISBN :  978-93-5262-504-07

کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں: 09022278319

حضرت مولانا مفتی محمود عالم صاحب مظاہری دامت برکاتہم(استاذ و نائب مفتی مظاہرعلوم وقف سہارنپور) کے مطابق قرآنِ کریم میں جہاں اُن تمام چیزوں کو بیان کیا ہے گیا ہے‘ جن سے انسان کو شاہ راہِ ہدایت کی جانب بہ درجۂ اتم رہنمائی ملتی ہے، وہیں عبادات تو عبادات ‘ معاملات و معاشرت و غیرہ کے بھی تفصیلی احکام اور ان سے متعلق وہ ہدایات دی گئی ہیں‘ جن کو اپنوں کے علاوہ غیر متعصب اغیار نے بھی بہ نظرِ استحسان دیکھا ہے۔ من جملہ ان کے ’خلع کا نظام‘ بھی ہے، اور اسی موضوع پر حضرت مولانا ندیم احمد انصاری صاحب زید مجدکم کی زیرِ نظر تالیف ہے، جسے میں نے باوجود دیگرمصروفیات کے از اوّل تا آخر اہمتام و شوق سے دیکھاہے۔جس میں مؤلف نے ابتداء ً خلع کامفہوم، اس کی تاریخ، معتمد مفسرین کے حوالوں سے آیتِ خلع کی تفسیر ، اس کا طریقہ اور تمام مندرجات کا شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں بالتفصیل جائزہ لیا، نیز خلع سے متعلق غلط فہمیوں اور باطل کے پروپیگنڈوں کا سدِّباب کیا ہے، اور طلاق و خلع کو منصفانہ اور حکیمانہ نظام ثابت کر کتابِ ہٰذا کی افادیت کو دو چند کر دیا ہے، اس کے بعد خلع سے متعلق تمام ضروری مسائل کو یکجا کرنے کی عمدہ کوشش فرمائی ہے۔  موصوف کی متعدد علمی و دینی کاوشیں منظرِ عام پر آچکی ہیں، امید کہ دیگر تصانیف کی طرح ان شاء اللہ کتابِ ہٰذا بھی اوساطِ علمیہ میں ایک قیمتی سوغات کی حیثیت حاصل کرے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کو ہر عام و خاص کے لیے نافع اور مؤلفِ موصوف کے لیے ذریعۂ نجات بنائے، نیز مؤلفِ موصوف کو مزید علمی و فکری کاموں کی توفیق ارزانی فرمائے۔آمین

READ  Namaz mein Hath bandhne ki sahih jagah By Maulana Nadeem Ahmed Ansari

العبد محمود عالم عفی عنہ

مظاہرِ علوم (وقف) سہارنپور،شب ۹؍ربیع الآخر ۱۴۳۸ھ

حضرت مولانا مفتی احمد خانپوری دامت برکاتہم(رکنِ شوریٰ دارالعلوم، دیوبند و شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل) نے فرمایا کہ دورِ حاضر کے تقاضوں کے پیشِ نظر اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ شریعت کے نظامِ خلع کو اردو زبان میں اس انداز سے پیش کیا جائے کہ بہ وقتِ ضرورت اس کا مطالعہ پڑھنے والوں کے لیے پورے نظام ِ خلع کو سمجھنے کے لیے کافی و شافی ہو، چناں چہ اسی ضرورت کو مدِّنظر رکھتے ہوئے عزیزِ مکرم مولانا ندیم احمد انصاری حفظہ اللہ (بانی و مؤسِّس الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا) نے ایک معتدل مجموعہ اس موضوع پر تیار فرما کر احقر کے ملاحظے کے لیے پیش کیا، مَیں نے فہرستِ مضامین کے ساتھ جستہ جستہ مقامات سے دیکھا تو بڑا مفید معلوم ہوا۔ اللہ تعالیٰ اس مجموعے کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرما کر قارئین اور مستفیدین کے حق میں نافع اور مفید بنائے۔ آمین

احمد خانپوری

۱۹ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ

نیز حضرت مولانا مفتی جسیم الدین قاسمی دامت برکاتہم(استاذ و مفتی مرکزالمعارف، ممبئی) رقم طراز ہیں کہ  یہ کتاب اردو میں اپنے طرز کی منفرد تصنیف ہے، جس میں خلع سے متعلق تقریباً تمام پہلوؤں کا خوب باریک بینی سے تحقیقی انداز میں جائزہ لیا گیا ہے، اور براہِ راست قران مجید کی آیات و احادیثِ مبارکہ کو پیش کرنے کے بعد مصنف نے اپنی طرف سے کسی مسئلے کی وضاحت کے بجائے اکابر علما وفقہا کی عبارتوں کو پیش کرکے کتاب کی اہمیت اور استناد و معتبریت میں خاطر خواہ اضافہ کردیا ہے۔اسّی سے زائد قیمتی عناوین پہ مشتمل اس علمی ذخیرے کو میں وقت فارغ کرکے بنظر غایر دیکھا، الحمدلله اس موضوع پر یہ کتاب ایک جامع علمی مجموعہ ہے، جس کااندازہ دجِ ذیل چند عناوین سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے: مصالحت کی کوشش، اسلام میں پہلا خلع، آیتِ خلع، خلع کی مشروعیت، بلا وجہ خلع کا مطالبہ، اسبابِ خلع، خلع کے ارکان، جدید آلات کے ذریعے خلع، الفاظِ خلع، خلع میں وکالت، خلع میں اتحادِ مجلس کی شرط، تحریری خلع، عدالت میں خلع وغیرہ وغیرہ۔

READ  Quran Khwaani ki Rasm ; Shari'at ki Nazar mein By Maulana Nadeem Ahmed Ansari

میرے علمی دوست حضرت مولانا ندیم انصاری صاحب ہندستان کے نوجوان علماے کرام کے درمیان اپنی تصنیفی خدمات کی وجہ سے اپنا نمایا مقام رکھتے ہیں، ہند وبیرونِ ہند کے اخبارات و مجلات میں آپ کے مضامین و نگارشات کئی سالوں سے مسلسل شائع ہوتی رہتی ہیں، وزادہ اللہ علماً واجراً۔ قابلِ غور امر یہ بھی ہے کہ یہ علمی تصنیف اس وقت منظر عام پر آرہی جب کہ ملک بھر میں گذشتہ کئی مہینوں سے اسلامی نظامِ طلاق پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے، اس لیے امید ہے کہ یہ کتاب اسلام کے عادلانہ عائلی نظام کو سمجھنے میں کافی معاون اور تشنگانِ علم کے لیے ایک بیش بہا تحفہ ثابت ہوگی، نیز اس تناظر میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ بروقت اسلام کی اہم خدمت ہے۔ باری تعالیٰ موصوف کو اس خدمت پر اجرِ عظیم سے نوازے اور اس کتاب کو امت کے لیے بے حد مفید بنائے، آمین۔

جسیم الدین قاسمی

 (24 ربیع الثانی، 1434ھ)

Check Also

Qur’aaiyaat By Maulana Nadeem Ahmed Ansari

shares (کتاب: قرآنیات (قرآنِ کریم سے متعلق چھ علمی رسائل کا مجموعہ         تصنیف: مولاناندیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar