Rasail-e-Ibn-e-Yameen By Maulana Nadeem Ahmed Ansari

Download

(کتاب: رسائلِ ابنِ یامین (جلد اول

        تصنیف: مولاناندیم احمد انصاری

        نظرِ ثانی: مفتی جسیم الدین قاسمی

        قیمت: 350روپے

        صفحات:400

        تعداد:500

        سنِ اشاعت:2017ء

        ناشر: الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

        ISBN :  978-93-5262-504-06

کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں: 09022278319

اس کتاب پر جن حضرات علماے کرام نے تقریظات وغیرہ لکھی، ان کے اسماے گرامی حسبِ ذیل ہیں:

        ٭سیدی و مرشدی حضرت مولانا مفتی احمد خانپوری صاحب مدظلہ  (رکنِ شوریٰ دارالعلوم دیوبند و شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل، گجرات)

        ٭حضرت مولانا مفتی محمد اسلام صاحب قاسمی مدظلہ(استاذِ حدیث و صدر شعبۂ عربی ادب، دارالعلوم وقف دیوبند)

        ٭حضرت مولانا مفتی محمود حسن بلند شہری صاحب مدظلہ(مفتی دارالعلوم دیوبند)

        ٭حضرت مولانا مفتی محمود عالم صاحب مظاہری مدظلہ (استاذ و مفتی مظاہر علوم وقف سہارنپور)

        ٭ حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن فتحپوری صاحب مدظلہ (مفتیِ اعظم مہاراشٹر)

        ٭حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب مدظلہ (جنرل سکریٹری فقہ اکیڈمی انڈیا و ناظم المعہدالعالی الاسلامی، حیدر آباد)

        ٭حضرت مولانا مفتی طاہر صاحب مظاہری مدظلہ (استاذ و مفتی مظاہر علوم سہارنپور جدید)

        ٭حضرت مولانا مفتی عبید اللہ الاسعدی صاحب مدظلہ (شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتھورا، باندہ، یو پی)

READ  Tajweed-e-Muhammadi by Maulana Nadeem Ahmed Ansari

        ٭ڈاکٹر خورشید نعمانی صاحب زید احترامہ (سابق منسلک پروفیسر شعبۂ اردو ممبئی یونیورسٹی)

        ٭حضرت مولانا مفتی جسیم الدین قاسمی صاحب مدظلہ (استاذ و مفتی مرکز المعارف، ممبئی)تلک عشرۃ کاملۃ

تعارفِ کتاب:

حضرت مولانا ندیم احمد انصاری صاحب مدظلہ العالی کی یہ تصنیف دراصل مختلف رسائل کا مجموعہ ہے۔ یہ رسائل مختلف اوقات میں مختلف شکلوں میں مختلف مقامات سے طبع ہو چکے ہیں۔ اس مجموعے کو میں نے بہ نظرِغائر دیکھا ہے، الحمد للہ یہ تمام رسالے علمی اور معتبر و مستند حوالوں سے مزیّن ہیں۔ مصنف نے اس بات کی حتی الامکان کوشش کی ہے کہ کوئی بھی بات بغیر حوالے کے نہ کہی جائے، یہ طرزِ عمل دین کی حفاظت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیوں کہ احادیث کی ایک بڑی تعداد کی صحت اس لیے مشکوک ہو گئی کہ بہت سے اہلِ علم نے دینی کتابیں لکھتے وقت حوالوں کا التزام نہیں کیا، جس کی بنا پر معاندینِ اسلام نے بہت سی باتیں گھڑ کر اللہ کے نبیﷺ کی طرف منسوب کر دیں، جسے ہم موضوع احادیث کے نام سے جانتے ہیں۔

یہ علمی و تحقیقی رسالے دس موضوعات پر مشتمل ہیں اور ان میں سے ہر ایک تحقیق و ریسرچ کا ایک بیش قیمت ذخیرہ ہے۔ یہ رسالے خاص طور پر ان موضوعات پر مشتمل ہیں جن کے بارے میں کچھ کم پڑھے لکھے لوگوں نے غلط اور گمراہ کُن تشریحات پیش کرکے سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، چناں چہ مصنف موصوف نے ان موضوعات پر قرآن و حدیث، شروحِ احادیث، اقوالِ صحابہؓ اور اکابر علما کے اقوال کے ذریعے مفصل بحث کرکے صحیح اور محقق نظریہ پیش کیا ہے۔اس مجموعے میں شامل موضوعات پر نظر ڈالنے سے ہی اس کی اہمیت کا اندازہ ہو جاتا ہے، چناں چہ اس میں

READ  Rabi'ul awwal By Maulana Nadeem Ahmed Ansari

        (۱) ایمان و اسلام

        (۲) وحدۃ الوجود کی حقیقت

        (۳) استویٰ علی العرش: اہل سنت والجماعت کے نزدیک

        (۴) ختم قرآن کتنے دن میں

        (۵) نماز میں ہاتھ باندھنے کی صحیح جگہ

        (۶) تراویح اور تہجد: دو مختلف نمازیں

        (۷) التحقیق النجیح فی صلاۃ التسبیح

        (۸) قربانی محض سنت نہیں، واجب ہے

        (۹) ایامِ قربانی کی صحیح تعداد

        (۱۰)شبِ محمود: شبِ براء ت کی حقیقت

        کے عنوان سے رسائل شامل ہیں۔ تمام رسالوں کی زبان سادہ و شستہ ہونے کے ساتھ اطنابِ ممل اور ایجازِ مخل سے بھی محفوظ ہے۔ مصنف موصوف کے بیش بہا علمی و فکری مضامین ہندو بیرونِ ہندسے مختلف اخبارات و رسائل میں بہ کثرت شائع ہوتے رہتے ہیں، جن سے بارہا استفادے کا موقع ملتا رہتا ہے، اس مجموعے کے علاوہ ان کی اور بھی بے حد مفید کتابیں منصۂ شہود پر آچکی ہیں۔ دعاہےکہ باری تعالیٰ اس مجموعے کو امت کے لیے مفید بنائے اور مصنف کی کوششوں کو قبول فرماکر اجرِ عظیم سے نوازے۔(آمین)

جسیم الدین قاسمی

استاذ و مفتی مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی

۶؍جمادی الثانی ۱۴۳۶ھ

 ۲۸؍مارچ ۲۰۱۵ء

 

Check Also

Qur’aaiyaat By Maulana Nadeem Ahmed Ansari

shares (کتاب: قرآنیات (قرآنِ کریم سے متعلق چھ علمی رسائل کا مجموعہ         تصنیف: مولاناندیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar