Taleem-e-Islam by Maulana Nadeem Ahmed Ansari

Download Book

 

’تعلیمِ اسلام‘ دینیات کا ایک بہترین اور نافع مجموعہ

کتاب: تعلیمِ اسلام

مصنف: مولانا ندیم احمد انصاری

ناشر: الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

قیمت: 150روپئے

رابطہ: 09022278319

مبصر: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکر یٹری فقہ اکیڈمی ،انڈیا

اسلام اللہ تعالی کا بھیجا ہوا نظامِ حیات ہے جو انسان کی پیدائش سے لے کر اس کی موت تک پوری زندگی کے مسائل کا احاطہ کرتا ہے، یہ ہدایات آخرت میں تو ہیں ہی نجات و کامیا بی کا باعث ،دنیا میں بھی انسان کے لیے نافع اور خوش گوار زندگی کی ضامن ہیں۔ ان تعلیمات کا خلاصہ دو با تیں ہیں؛ایک یہ کہ بندے کا اپنے رب سے کیا تعلق ہے ؟دوسرے یہ کہ ایک انسان کا دوسرے انسان کے ساتھ کیا رویہ ہو؟پہلی قسم کے احکام کو ’عبادات ‘کہتے ہیں۔ عبادت انسان کو روحانی سکو ن عطاکرتی ہے ،برائیوں سے بچاتی ہے ،اس سے اللہ تعا لی کی محبت دل میںگھر کرتی ہے ،انسان کے اندر ضبطِ نفس کی قوت پیدا ہو تی ہے اورجو لوگ عبادت گذارہو تے ہیں ،ان کارویہ عام زندگی میں بھی لو گوں کے ساتھ بہت بہتر ہو تا ہے ۔             عبا دات کا ایک امتیازی پہلویہ ہے کہ قرآن و حدیث میں اس کے مقاصد بھی متعین کردیے گئے ہیں اور ان کا طریقہ بھی واضح کردیا گیا ہے، عبادت کا تعلق چوںکہ ہر صاحبِ ایمان سے ہے ،بالغ ہو نے کے بعد ان کا جاننا اس لیے ضروری ہے کہ اپنے فریضے کو ادا کریں اور بچوں کے لیے اس لیے اہم ہے کہ ان کی تربیت ہو سکے۔ اسی پس منظر میں علماء نے مختلف معیار کی کتا بیں اس مو ضوع پر لکھی ہیں،خاص کر مبتدی لو گوں کے لیے اردوزبان میں بڑی مفید کاوشیں ہو ئی ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی محبِّ عزیز مولانا ندیم احمد انصاری سلمہ اللہ تعا لیٰ کی پیشِ نظر تالیف ’تعلیمِ اسلام ‘ ہے۔ راقم الحروف نے اس کتاب کے اکثر مقامات پر نظر ڈالی ،خوشی ہو ئی کہ ایک اچھا کام ہوگیا ہے۔ مؤلف نے اس میں علم کی فضیلت، حصولِ علم کے آدا ب ،فقہی اصطلا حا ت ،وضو،غسل ،تیمم،استنجا،نماز ، روزہ، صدقۂ فطر،اعتکاف ،حج و عمرہ ،عقیقہ ،روضئہ نبوی ا کی زیارت کے ضروری احکام ذکر کرنے کے علاوہ سیرتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہایت اختصار کے ساتھ اور ضروری مسنون دعائوں کو شامل کرتے ہوئے دینیات کا ایک بہترین اور نافع مجموعہ مرتب کیا ہے ؛جو بچوں کے لیے بھی مفید ہے ،نو جوا نوں کے لیے بھی ،ان لوگوں کے لیے بھی جو دعوت وتبلیغ کے کام میں لگے ہوئے ہیں اور عام مسلمانوں کے لیے بھی ۔      استفادے کے اعتبار سے دو باتیں اہم ہیں؛ ایک یہ کہ مؤلف نے تمام مسائل عربی کتبِ فقہ اور اردوکتب فتاویٰ کے حوالے سے لکھے ہیں اور اہم کتا بوں سے استفادہ کیا ہے ،دوسرے یہ کہ زبان آسان اور عام فہم رکھی ہے اور ضروری مسائل کے ذکر کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ انشاء اللہ یہ مکاتب کے نصاب کے لیے بھی ایک بہتر تالیف ثابت ہو گی اورعام لوگوں کی علمی زندگی میں رہنمائی کے اعتبار سے بھی ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اسے نفع کا ذریعہ بنائے اور لوگوں کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے ۔واللّٰہ ہو الموفق۔٭٭٭

READ  Al Hizbul Azam by Mulla Ali Qari rh

Check Also

Qur’aaiyaat By Maulana Nadeem Ahmed Ansari

shares (کتاب: قرآنیات (قرآنِ کریم سے متعلق چھ علمی رسائل کا مجموعہ         تصنیف: مولاناندیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar