پروفیسر صاحب علی کے ہاتھوں ندیم احمد انصاری کی نئی کتاب ’ادبی تحقیق‘ کی رو نمائی

ادبی تحقیق ایک وسیع میدان ہے، جس کی غواصی کے لیے صحیح رہنمائی ناگزیر ہے۔اس موضوع پر اُردو زبان میں متعدد کتابیں دستیاب ہیں، جن سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ خاص طور پر استفادہ کرتے ہیں۔سابقہ کتب کی افادیت اپنی جگہ مسلّم لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان میں سے اکثر کتابوں میں تحقیق کے بعض پہلوؤں پر تو روشنی ڈالی گئی ہے لیکن بعض پہلوؤں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، جس سے طالبِ علم کو کئی کئی کتابوں کی ورق گردانی کرنی پڑتی ہے۔ نتیجتاً نو واردین عملی تحقیق کے بجائے طریق کار میں الجھ کر رہ جاتے ہیں۔ نیز تحقیق کے میدان میں جن تکنیکی سہولیات سے فایدہ اٹھایا جا سکتا ہے، ان کتابوں میں ان وسائل کا تعارف بھی پیش نہیں کیا گیا ہے۔ اس پس منظر میں ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ طلباے تحقیق کے لیے اہم مسائل پر مقالات و مضامین کا ایک ایسا مجموعہ تیار کیا جائے، جس سے کم وقت میں زیادہ کام لیا جا سکے۔ اسی جذبے کے تحت شعبۂ اردو، اسماعیل یوسف کالج، ممبئی کے استاذ جناب ندیم احمد انصاری صاحب نے مختلف اہلِ قلم کے مضامین و مقالات کو محنت و تگ و دو سے جمع کرکے ایک نئی کتاب بنام
’ادبی تحقیق: فن، روایت، طریق اور مسائل‘ ترتیب دی ہے، جو مذکورہ بالا تمام ضرورتوں کو بہت حد تک پورا کرنے والی ہے۔ 12 دسمبر 2018ء کو اس کتاب کی رو نمائی ممبئی یونی ورسٹی میں شعبۂ اردوکے صدر پروفیسر صاحب علی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر پروفیسر صاحب علی نے ندیم احمد انصاری کی محنت کو سراہتے ہوئےکہاکہ ’اس کتاب سے طلباے تحقیق کو بڑی سہولت ہوگی‘۔
کتاب میں شامل مقالات و مضامین کی فہرست حسبِ ذیل ہے؛(باب:۱)فن اور روایت(۱)تحقیق کا فن(۲)تحقیق و تنقید(۳)اردو ادب میں تحقیق کی روایت(۴)اردو میں لسانی تحقیق کی اہمیت(باب:۲)اصول و تقاضے(۱)تنقیدی و تحقیقی موضوعات پر لکھنے کے اصول(۲)تحقیق کے تقاضے(۳)ادبی تحقیق کے تقاضے(باب:۳)طریقِ کار(۱)تحقیق اور اس کا طریقِ کار(۲)ادبی تحقیق میں خاکۂ تحقیق کی اہمیت (۳)ببلیوگرافی: تحقیق کا پہلا قدم(باب:۴)فراہمیِ مواد کے ذرائع(۱)لائبریری کا استعمال(۲)انٹرنیٹ‘ اردو تحقیق میں مواد کی فراہمی کا جدید ذریعہ(۳)اردو تحقیق میں الیکٹرانک میڈیا کا استعمال(۴)اردو تحقیق میں جدید ذرائع کا استعمال (۵)اردو تحقیق میں مواد کی فراہمی: مسائل اور حل(باب:۵)لوازمات(۱)حوالہ اور صحتِ متن(۲)تعلیقات و حواشی(۳)ضمیمہ، فرہنگ، اشاریہ(۴)اشاریہ سازی(۵)اردو میں اشاریہ سازی کی اہمیت(۶)ببلیوگرافی(باب:۶)بعض مسائل اور ان کا حل(۱)اردو تحقیق کے مسائل(۲)اردو میں جامعاتی تحقیق:مسائل اور ان کا حل (۳)اردو ریسرچ اسکالر کے مسائل اور حل(۴)جامعاتی تحقیق کا معیار اور ریسرچ اسکالرس کے مسائل۔( ضمیمہ ) رہنمائے تدریس و تحقیق ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here