اردو کہاوتیں اور ان کے سماجی پہلو

    اردو کہاوتیں اور ان کے سماجی پہلو
    Read Online Download Book
    Language:Urdu Literature ISBN: 9789353518912

    کہاوتیں ہماری زبان کا اٹوٹ حصہ ہیں، مثل مشہور ہے’المَثَلُ فِی الْکَلَام کَالمِلحِ فِی الطَّعَام‘ یعنی کہاوتوں کی حیثیت گفتگو میں ایسی ہے، جیسے کھانے میں نمک۔اس مثل میں نمک سے تشبیہ بڑی معنی خیز ہے، اس لیے کہ کھانا کتنا ہی عمدہ ہو، اگر نمک ضرورت سے زیادہ یا کم ہو جائے، تو ذایقے کو بگاڑ دیتا ہے۔زبان کی شستگی و شایستگی کے لیے ضروری ہے کہ مناسب کہاوتوں کا استعمال گفتگو اور تحریر میں کیا جائے، لیکن اس سے قبل ضروری ہے کہ کہاوتوں کی لسانی، ادبی اور سماجی تاریخ و اہمیت سے واقفیت حاصل کی جائے۔ اردو کے تعلق سے یہ سارے کام آپ اس کتاب سے لے سکتے ہیں۔

    _x000D_

    یہ ضخیم کتاب مصنف کی اجازت کے بغیر ہند و پاک سے شایع ہوتی رہی ہے، جس میں بعض غلطیاں بھی در آئی تھیں،الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا کے زیرِ اہتمام شایع ہونے والے اس ایڈیشن میں انھیں دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔نیز ’اُردو کہاوتوں کا سماجی، ثقافتی و حکایتی پس منظر‘ کے زیرِ عنوان مصنف نے ایک رسالہ بہ طور ضمیمہ اس موضوع پر رقم کیا تھا، جو سابقہ اشاعتوں میں شامل نہیں ہو سکا تھا، اسے ایک باب کے طور پر شاملِ کتاب کر لیا گیا ہے اور کتاب کو حسبِ ذیل دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے: (۱)اردو کہاوتیں اور ان کے سماجی و لسانی پہلو (۲) اردو کہاوتوں کے ادبی ولسانی پہلو۔_x000D_
    اس جدید ایڈیشن میں درجِ ذیل امور کو ملحوظ رکھا گیا ہے:_x000D_
    مکمل کتاب کی کمپیوٹر کتابت کروائی گئی ہے۔_x000D_
    کتاب اور صاحبِ کتاب کے تعارف پر مشتمل بعض اہم تحریروں کو بھی کتاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔_x000D_
    کتاب کی ضخامت پر قابو پانے کے لیے اسے دو حصوں میں اس طرح تقسیم کر دیا گیا ہے کہ ہر ایک حصہ مستقل کتاب بن جائے۔_x000D_
    ایک اور حقیقت کا ذکر بہ طور خاص ضروری ہے کہ مصنف نےکتاب کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے از سرِنو کاوش کی ہے، اور متعدد مقامات پر الفاظ اور جملوں میںترمیم و اصلاح کا عمل بھی انجام دیا ہے۔_x000D_
    ہمیں خوشی ہے کہ اس تمام تگ و دو کے نتیجے میں یہ ایڈیشن اس لائق ہو گیا ہے کہ قاری سابقہ ایڈیشنوں پر اسے فوقیت دے۔

    _x000D_

    ندیم احمد انصاری_x000D_
    ڈائریکٹر الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا