شعر فقیہ : دیوبند سے وابستہ بعض مشہور مفتیان کرام کی اردو شاعری کا تذکرہ

    شعر فقیہ : دیوبند سے وابستہ بعض مشہور مفتیان کرام کی اردو شاعری کا تذکرہ
    Read Online Download Book
    Language:Urdu Literature ISBN: 9789353511876

    ’شعر فقیہ‘ نامی اس کتاب میں ہم نے دارالعلوم دیوبند سے وابستہ بعض ایسے حضرات اور ان کی اردو شاعری کا تذکرہ پیش کیا ہے، جنھوں نے کسی نہ کسی دور میں باقاعدہ کسی دارالافتا سے وابستہ رہ کر فتویٰ نویسی کی خدمت انجام دی یا کم از کم افتا کی مشق کی ہو، اور ساتھ ہی ساتھ شعر و سخن میں بھی طبع آزمائی کی ہو۔ جو حضرات ان شرطوں پر پورے نہیں اترتے، باوجود ان کی علمی جلالتِ شان کے، ان کا تذکرہ پیش کرنے سے بالقصد گریز کیا گیا ہے۔اس لیے حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ اور حضرت مولانا محمود حسن دیوبندیؒ جیسے اکابر علما‘کTdا تذکرہ آپ اس کتاب میں نہیں پائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے توفیق اور اسباب نصیب فرمائے تو ان حضرات کا تذکرہ جلد ہی مستقل کتاب میں شایع کیا جائے گا۔_x000D_
    زیرِ تذکرہ تمام حضرات دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ ہیں یا فیض یافتگان۔البتہ اس مختصر کتاب میں دارالعلوم دیوبند سے وابستہ ان تمام مفتیوں کا تذکرہ پیش نہیں کیا جا سکا، جو شعر و سخن کا ذوق رکھتے تھے یا ہیں، اور یہ کام مجھ جیسے سہل پسند کے لیے ممکن بھی نہ تھا۔_x000D_
    اس کتاب میں شامل اکثر مضامین دیگر حضرات کے تحریر کردہ ہیں، جنھیں ہم نے سالہا سال کی ان تھک محنت اور تگ و دو سے حاصل کرکے جمع اور مرتَّب کیا ہے۔اور ناگزیر صورتوں میں ان میں تلخیص؍ترمیم اور حذف و اضافے کی خدمت پورے اخلاص اور امانت داری کے ساتھ انجام دی ہے۔_x000D_
    تقریباً تین سالوں تک ہند و پاک کے متعدد کتب خانوں کی چھان بین اور مسلسل جد و جہدکے بعد یہ گلہاے رنگا رنگ جمع کیے گئے، اور اس خوب صورت شیشی میں قدیم و جدید، مختلف رنگوں کے پھولوں سے عطر کشید کرکے قارئین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔