Iman-o-Islam By Maulana Nadeem Ahmed Ansari

Read Online/Download

ایمان و اسلام از مولانا ندیم احمد انصاری

’’ایمان ‘‘ کسے کہتے ہیں ؟اور’’ اسلام ‘‘کی تعریف کیا ہے ؟کیا یہ دونوں الفاظ مترادف ہیں یا الگ الگ مفہوم رکھتے ہیں؟یہ ایک علمی مسئلہ ہے،جو محدثین اور فقہاء کرام کی تعریفات و تشریحات کی روشنی میں علماء ِ امت میں بحث کا موضوع رہا ہے، متأخرین علماء نے اس کی وضاحت بھی کی ہے۔’’ایمان ‘‘ کسے کہتے ہیں ؟اور’’ اسلام ‘‘کی تعریف کیا ہے ؟کیا یہ دونوں الفاظ مترادف ہیں یا الگ الگ مفہوم رکھتے ہیں؟یہ ایک علمی مسئلہ ہے،جو محدثین اور فقہاء کرام کی تعریفات و تشریحات کی روشنی میں علماء ِ امت میں بحث کا موضوع رہا ہے، متأخرین علماء نے اس کی وضاحت بھی کی ہے۔اس موضوع کو اس مختصر کتاب کا عنوان کہا جا سکتا ہے،جس کو فاضل مؤلف جناب مولانا ندیم احمد صاحب نے مرتَّب او ر سہل انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے او ر صحیح احادیث کی تشریح کے ضمن میں علماء کے اقوال پیش کیے ہیں،پھر احناف کے مسلک کی تائید و توثیق بھی کی ہے۔ایمان و اسلام کے سلسلے میں حافظ ابن رجب حنبلیؒ کی یہ وضاحت بڑی جامع ہے:ایمان واسلام کے الفاظ اگر تنہا استعمال ہوں تو دونوں ہم معنیٰ ہوتے ہیں اور اسلام سے ایمان اور ایمان سے اسلام مراد ہوتا ہے اور اگر دونوں الفاظ ایک ساتھ استعمال ہوں تو دونوں میں فرق کرنا ہوگا کہ ایمان تصدیق باطنی (قلبی) کا نام ہے اور اسلام اعمالِ ظاہری کا۔اس طرح کی تشریحات پیش نظر کتاب میں موجود ہیں۔مؤلف کی کوششیں قابلِ قدرواستحسان ہیں۔اللہ تعالیٰ موصوف کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کی علمی خدمات کو قبولیت عطا فرمائے۔آمین محمد اسلام قاسمی استا ذ حدیث وادب دارالعلوم وقف دیوبند

READ  Taraweeh aur Tahajjud; Do Mukhtalif Namazein by Maulana Nadeem Ahmed Ansari

Check Also

Qur’aaiyaat By Maulana Nadeem Ahmed Ansari

shares (کتاب: قرآنیات (قرآنِ کریم سے متعلق چھ علمی رسائل کا مجموعہ         تصنیف: مولاناندیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar