رسائلِ ابنِ یامین نامی علمی و فقہی کتاب کی دو جلدیں منظرِ عام پرآگئیں
الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا خالص علمی و دینی ادارہ ہے، جہاں سے نوجوان محقق،مولانا ندیم احمد انصاری صاحب حفظہ اللہ گذشتہ چند سالوں میں کئی علمی و تحقیقی تصنیفات پیش کر اکابر علما سے داد و تحسین حاصل کر چکے ہیں۔گذشتہ سال 20 ستمبر 2017ء کو مولانا ندیم احمد انصاری صاحب کے والد ماجد حضرت محمد یامین انصاری صاحب رحمۃ اللہ علیہ نوپاڑہ، جامع مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کرتے ہوئے اس کی چوتھی رکعت کے سجدے میں اللہ کو پیارے ہو گئے تھے، اسی مناسبت سے مصنف نے اپنی تازہ تصنیف -جس میں متعدد قیمتی، علمی، دینی، فقہی رسائل ہیں- کا نام رسائلِ ابنِ یامین رکھا ہے، جو حال ہی میں زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر معیاری طباعت اور دیدہ زیب جلد کے ساتھ منظرِ عام پر آئی ہے۔ 20 ستمبر 2018ء کو اس قابلِ قدر کتاب کی رو نمائی دارالعلوم وقف دیوبند کے محدِّث اور صدر شعبۂ عربی ادب،حضرت مولانا محمد اسلام صاحب قاسمی دامت برکاتہم کے بدست عمل میں آئی،اور امام معہدِ انور، دیوبند کے استاذ مولانا بدر الاسلام صاحب قاسمی نے انھیں کتاب پیش کی، جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
کتاب میں کُل تیس رسائل شامل کیے گئے ہیں، ہر دو جلد میں چار چار سو صفحات ہیں اور دوسری جلد کے آخر میں حضرت محمد یامین انصاری صاحبؒ کا خاکہ بھی شاملِ اشاعت کر لیا گیا ہے۔ رسائل کی فہرست حسبِ ذیل ہے:(جلد اول):(۱)ایمان و اسلام اور اس کے مابین فرق(۲)استواء علی العرش:اہلِ سنت والجماعت کے نزدیک(۳)وحدۃ الوجود کی حقیقت(۴)ختمِ قرآن کتنے دن میں(۵)نماز میں ہاتھ باندھنے کی صحیح جگہ(۶)التحقیق النجیح فی صلوۃ التسبیح(۷)قربانی محض سنت نہیں، واجب ہے(۸)ایامِ قربانی کی صحیح تعداد(۹)شبِ محمود: شبِ براءت پر محقق رسالہ (۱۰)تراویح و تہجد: دو مختلف نمازیں۔(جلد دوم):(۱)غلو فی الدین(۲)وضو کے بعد آسمان کی طرف اشارہ کرنا(۳)فرض نمازوں کے بعد دعا(۴)نمازِ قضاے عمری(۵)گرمیوں میں تبریدِ ظہر(۶)قنوتِ نازلہ: ثبوت،اہمیت،طریقہ(۷)جمعے کے دن زوال کا حکم(۸)جمعے کی اذانِ ثانی کا جواب(۹)دعاء بین الخطبتین(۱۰)ایامِ بیض کی تحقیق(۱۱)شوال کے چھے نفلی روزے(۱۲)عشرۂ ذی الحجہ و قربانی کے فضائل و مسائل(۱۳)قربانی میں شرکت کے اہم مسائل(۱۴)بغیر محرم کے سفرِ حج(۱۵) زمزم کے فضائل و مسائل(۱۶)عیدین کے چند اعمال(۱۷)بچوں کے نام فرشتوں کے نام پر رکھنا(۱۸)برتھ ڈے کی شرعی حیثیت(۱۹)وارث کو عاق کرنا(۲۰)موبائل: کردار و مسائل۔