انسان پر بچپن کی تعلیم و تربیت کا اثر پوری زندگی رہتا ہے: مفتی ڈاکٹر ندیم احمد انصاری

اسلام کے ماننے والوں کے لیے تعلیم کی اہمیت بہت زیادہ ہے، تعلیم سے ہی جہالت کی تاریکیاں ختم ہو سکتی ہیں۔ حضرت نبی کریم ﷺ پر سب سے اول جو وحی نازل ہوئی اس میں بھی پڑھنے لکھنے کا ذکر موجود ہے۔ انسان یوں تو زندگی میں بہت کچھ لکھتا پڑھتا اور سیکھتا ہے لیکن بچپن میںجو باتیں اسے بتائی اور سکھائی جاتی ہیں ان کا اثر وہ مرتے دم تک نہیں بھولتا۔ اسی لیے اسلام میں بچّے کے پیدا ہوتے ہیں دعوتِ تامّہ ’اذان‘ سنائی جاتی ہے اور اسی لیے حضرت نبی کریم ﷺ نے اپنے قول و عمل میں بچّوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچّے دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہوں تو ہمیں ان کی دینی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مفتی ڈاکٹر ندیم احمد انصاری صاحب (صدر و مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن،ممبئی اور خلیفہ و مجازِ بیعت حضرت اقدس مفتی احمد خانپوری دامت برکاتہم) نے اپنے خطاب میں کیا۔ ۲۸؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو وڈالا، شانتی نگر، آزاد محلہ کے مدرسہ انوارالعلوم کے چھٹے سالانہ اجلاس میںڈاکٹر مفتی ندیم احمد انصاری صاحب نے بچوں کے والدین کو خصوصی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی اولاد دین دار بنے تو انھیں بچپن ہی سے اللہ تعالیٰ کے احکامات اور رسول اللہ ﷺ اور آپ کے آل و اصحاب رضی اللہ عنہم اجمعین کی سیرت سے واقف کرائیے۔اس جلسے کے روحِ رواں مفتی عبدالرحمن قاسمی تھے، جلسے میں مکتب کے بچّوں نے علمی ثقافتی پروگرام پیش کیا، جسے مہمانوں نے خوب سراہا، پھر علماےکرام کے بیانات ہوئے۔عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here