میرے ابو، ندیم احمد انصاری

*میرے ابو*
ندیم احمد انصاری

یاد آتے ہو بہت
کہہ بھی نہیں سکتا کسی سے
کس سے کہوں
امی سے یا آپ کی بٹیا سے
وہ بھی روتی ہیں چھپ چھپا کر
کیا کریں تین جنے

جب بھی فارغ ہوتا ہوں
تھوڑا سا رو لیتا ہوں
اب تم نہیں میرے پاس
صرف یاد ہے
اور صرف یاد

جب کبھی گھبراتا تھا
تمھارے پاس چلا آتا تھا
پریشانی ہو جاتی تھی کافور
جب تم کہتے تھے
*میں ہوں نا*

تمھارے چلے جانے کے بعد
اور بھی ڈراونی ہو گئی دنیا
بیگانی تو تب بھی تھی
اور بے گانی ہو گئی دنیا
تم جو نہیں اب اس میں

بہت دن ہوئے
مدھر آواز سنے
وہ جو کہتے تھے
بہت پیار سے
فقط *بیٹا*

کاش نہ جاتے
مجھے چھوڑ کر
رہتے سنگ
اور کچھ دن
*میرے ابو*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here