Qur’aaiyaat By Maulana Nadeem Ahmed Ansari

    Qur’aaiyaat By Maulana Nadeem Ahmed Ansari
    Read Online Download Book
    Language:Urdu

    (کتاب: قرآنیات (قرآنِ کریم سے متعلق چھ علمی رسائل کا مجموعہ

    _x000D_

            تصنیف: مولاناندیم احمد انصاری

    _x000D_

            صفحات:240

    _x000D_

            تعداد:500

    _x000D_

            سنِ اشاعت:2017ء

    _x000D_

            قیمت: 190روپے

    _x000D_

            ناشر: الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

    _x000D_

    ISBN :  978-93-5262-504-04

    _x000D_

    کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں: 09022278319

    _x000D_

    اس کتاب پر علما کے تاثرات وغیرہ سے چند اقتباسات ملاحظہ ہوں:

    _x000D_

    مولانا ندیم احمد انصاری زید فضلکم و مجدکم کے تصنیف کردہ چھ رسائل کا مجموعہ بنام’قرآنیات‘جو قرآن سے متعلق مضامین پر مشتمل ہے؛ موصوف نے ان رسائل میں مفید معلومات کو مدلل و محقَّق انداز میں جمع کیا ہے۔ ممبئی جیسے مصروف ترین شہر میں علم کی خدمت اس انوکھے انداز میں کرنا اور علمی تحقیقات کو اپنا مشغلہ بناے رکھناکمال کی بات ہے اور اغیار کی طرف سے اٹھنے والے سوالات و اعتراضات کے جوابات دینا اور قاری کو دلائل سے مطمئن کرنے کی بھر پور کوشش کرنا اور اپنی بات کو مثبت انداز میں پیش کرنا یہ خدا کا خاص فضل ہے، ذٰلک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء۔ان رسائل کو بندے نے اکثر مقامات سے مسلسل دیکھا۔ ہر بات کو محوَّل پایا اور اکابر کی چیزوں کو مرتَّب انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

    _x000D_

    العبد محمود عالم عفی عنہ

    _x000D_

    مظاہر علوم (وقف)سہارنپور

    _x000D_

    ۷؍ربیع الثانی ۱۴۳۷ھ بہ مطابق  ۱۸؍جنوری، ۲۰۱۶ء

    _x000D_

    ۔۔۔

    _x000D_

    مولانا ندیم احمد انصاری سلمہ الباری کو اللہ نے خاص صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ تصنیف و تالیف کا بھی انھیں خاصا ذوق ودیعت ہوا ہے، چناں چہ اب تک مختلف موضوعات پر ان کے کئی رسالے شائع ہو چکے ہیں۔ اسی سلسلے کی کڑی ان کی تازہ تصنیف ’قرآنیات‘ ہے، جس میں مندرجۂ ذیل رسائل و مقالات ہیں:(۱)حقوق القرآن علیٰ صاحب الایمان(۲)قرآنِ کریم کی تلاوت کے فضائل و مسائل(۳) ختمِ قرآن کتنے دن میں؟(۴) قرآن و ترجمۂ قرآن کی کتابت و اشاعت کے نئے مسائل (۵) قرآنِ کریم کے مضامین کا منظوم ترجمہ(۶) قرآن خوانی کی رسم : شریعت کی نظر میں۔امید ہے کہ ان کی دوسری تصانیف کی طرح یہ بھی امت کے لیے مفید ثابت ہوگی۔

    _x000D_

    العبد عزیز الرحمن فتحپوری عفی عنہ

    _x000D_

    ۱۱؍ربیع الاول ۱۴۳۷ھ

    _x000D_

    ۲۳؍دسمبر ۲۰۱۵ء

    _x000D_

    ۔۔۔

    _x000D_

    اللہ جزائے خیر دے محبی فی اللہ مولانا ندیم احمد انصاری (ڈائریکٹر الفلاح اسلامک فائونڈیشن ممبئی، انڈیا) کو کہ انھوںنے قرانِ کریم سے مسلمانوں میں عام ہوتی ہوئی غفلت اوربے توجہی کو محسوس کیا اوراس کی خطرناکی کا ادراک کیا،چنانچہ انہوں نے قرآن کریم کے مسلمانوں پر حقوق،تلاوت قران کے فضائل ومسائل ،اورآداب،نیزقران نیزقران کے متن اورترجمہ کے طباعت وکتابت سے متعلق مسائل ،منظوم ترجمہ قرآن کا حکم اورقرآن خوانی جیسے امورپر مختلف اوقات میں مقالے تحریر کئے تھے،اب ان کو یکجاکرکے کتابی صورت میں شائع کررہے ہیں؛تاکہ اس تعلق سے جوغفلت عام ہے، اس میں کمی آئے اورمسلمان قران کریم کی جانب رجوع ہوں،انہوں نے قرآن کریم کے تعلق سے کچھ جدید مسائل پر بھی بحث کی ہے، جس کا جاننامسلمانوں کیلئے اہم ہے۔ اس سے پہلے بھی ان کے قلم سے متعدد تحریریںمنظرعام پر آچکی ہیں اورانھیں پسندیدگی کی نظرسے دیکھاگیاہے،اللہ ان کی اس کاوش اورکوشش کوقبول فرمائے اور امت مسلمہ میں پذیرائی بخشے ۔(آمین)

    _x000D_

    خالد سیف اللہ رحمانی

    _x000D_

    خادم المعہدالعالی الاسلامی، حیدرآباد

    _x000D_

    ۲۸؍ربیع الثانی ۱۴۳۷ھ

    _x000D_

    ۔۔۔

    _x000D_

    اس وقت میرے سامنے حضرت مولانا ندیم احمدصاحب کی کتاب ’قرآنیات‘ ہے۔ قرانِ کریم سے متعلق مختلف موضوعات پربے حد مفید مقالات کا یہ مجموعہ ، ایک علمی شہ پارہ ہے۔ مولانا موصوف نے قرانِ کریم سے متعلق چھ تفصیلی مضامین پہ قلم اٹھایا اور یقیناً انھوں نے حق ادا کردیا ہے۔ میں نے ان تمام مضامین کو مکمل دیکھا ہے، بعض مقامات پر معمولی مشورہ بھی دیا اورکافی استفادہ بھی کیا ہے۔ یہ مقالے تحقیقی ، عربی عبارتوں سے محوّل و مزین اور عمدہ اسلو ب میں لکھے گئے ہیں۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ مقالا ت کے عناوین سے بھی لگا یا جا سکتا ہے، چناں چہ وہ چھ مضامین یہ ہیں؛(۱) قرآنِ کریم کے حقوق‘ایمان والوں پر(۲)قرانِ کریم کی تلاوت کے فضائل ومسائل(۳)ختمِ قرآن کتنے دن میں(۴)قرآنِ کریم کے متن و ترجمے کے نئے مسائل(۵)قرآنِ کریم کے مضامین کا منظوم ترجمہ:احکام ومسائل(۶)قران خوانی کی رسم: شریعت کی نظر میں۔ ان عناوین سے ہی آپ کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ یہ علمی و تحقیقی مقالات کس قدر اہم اور لا ئقِ مطالعہ ہیں۔

    _x000D_

            یوں تو قرآن ِ کریم کے مختلف علوم واحکام پر متعد د کتابیں لکھی گئی ہیں۔۔۔ لیکن یہ کتاب ان تمام سے بالکل الگ اپنی نوعیت کی ایک نادر تحریر ہے۔ قرانِ کریم کے علوم ومعارف پر مشتمل یہ وقیع مضامین عوام وخواص دونوں کے لیےیکساں مفید ہیں کہ اسلوبِ تحریر انتہائی سادہ ہونے کے ساتھ علمی بھی ہے۔ موصوف کی تحریر میں ایک خاص بات یہ نظر آتی ہے کہ اپنے ہر موقف کو بیان کرنے کے لیے علماے متقدمین کے آرا ونظریات کو حتی الامکان ذکر کرنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ بعض دفعہ اپنی طرف سے کچھ لکھے بغیر ان کی تحریروں کو نقل کرنا ہی کافی سمجھتے ہیں۔ دراصل اعتدال کے ساتھ اکابرینِ امت پر مکمل اعتماد علماےدیوبند کا طرّۂ امتیاز ہے ۔

    _x000D_

    حضرت مولانا ندیم احمد انصاری صاحب ہندستان کے اُفق پر ابھرتے ہوئے نوجوان مصنف ہیں، جن کی تحریروں کو موجودہ دور کے اہلِ علم حضرات نے کافی سراہا اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ موصوف کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور ان کے مضامین ہندستا ن کے مختلف اخبارات وجرائد میں مستقل شائع ہوتے رہتے ہیں۔ بارہا میں نے تجربہ کیا کہ ہم سوشل نیٹ ورک پر کسی علمی موضوع پر گفتگو کر تے ہوتے ہیں کہ اتنے میں حضرت مولانا کا ایک طویل مقالہ سامنے آجاتا ہے، میں سمجھتاہوں کہ علمی صلاحیت کے علاوہ باری تعالیٰ نے آپ کو ذہانت وحوصلے سے بھی کافی نوازا ہے۔ اکابر علماء میں سے بعض ایسے گذرے ہیں کہ ان کی عمر اور ان کی تصنیفات کو دیکھ کر یہ اندازہ کرنا مشکل ہو جاتاہے کہ آخر تمام بشری ضروریا ت کے ساتھ انھوں نے اتنا کیسے لکھ دیا۔۔۔مولانا ندیم احمد صاحب بھی انھیں اکابر کی روش پر گامزن نظر آتے ہیں، اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے حوصلے کو ہمیشہ جواں رکھے ، آمین۔

    _x000D_

    جسیم الدین قاسمی

    _x000D_

    استاذ ومفتی ، مرکزالمعار ف، ممبئی

    _x000D_

    ۲۲؍ربیع الثانی ۱۴۳۷ھ الموافق ۲؍فروری ۲۰۱۶ء

    _x000D_