Zul hijjah aur qurbani se mutalliq deeni rahnumayi, Al Falah Islamic Foundation, India

ذو الحجہ و قربانی سے متعلق مفت کتب و رسائل

الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن،انڈیا کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ امت تک آسان انداز میں صحیح دینی معلومات بہم پہنچائے، جس کے لیے ادارے میں اعلیٰ سطحی مختلف النوع دینی و تحقیقی کام چل رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے موقع پر بھی ادارے نے تین اہم کتابیں پیش کی تھیں اور اب ذوالحجہ و قربانی سے متعلق دینی رہنمائی پر مشتمل خدمات متعدد کتب و رسائل اور مضامین کی صورت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے، جن کی تفصیل حسبِ ذیل ہے۔

 کتابیں: (۱)قربانی محض سنت نہیں، واجب ہے (۲) ایامِ قربانی کی صحیح تعداد۔ 

رسالے: (۱) ذبحِ حیوان کے اصول و احکام (۲)قربانی میں شرکت کے اہم مسائل۔

 مضامین:(۱)ذو الحجہ کا مہینہ؛ فضائل و اعمال (۲)عشرۂ ذی الحجہ کے مخصوص اعمال (۳)واقعۂ قربانی، قرآن کی زبانی(۴)قربانی کے فضائل و مسائل (۵)گائے کی قربانی، قرآن کی زبانی(۶)جانور کی قربانی خلافِ رحم نہیں(۷)قربانی و عقیقہ سے متعلق عوام میں مشہور چند غلط باتیں (۸) قربانی کس پر واجب ہے؟ (۹)جانور کی قربانی کے ذریعے دلوں میں قربانی کا سچا جذبہ پیدا کریں (۱۰)حصوں والی قربانی میں خصوصی احتیاط ضروری۔

ان تمام کتب و رسائل اور مضامین کو ادارے کی درجِ ذیل ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، واضح رہے کہ مضامین کی امیج فائل کے ساتھ ورڈ فائل بھی دستیاب ہے۔

https://afif.in/

ندیم احمد انصاری(ناظم)

09022278319

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here