اردو کہاوتوں کے ادبی و لسانی پہلو

اردو کہاوتوں کے ادبی و لسانی  پہلو
Tag: Urdu Literature
ISBN: 9789353519421
About the Book

کہاوتیں ہماری زبان کا اٹوٹ حصہ ہیں، مثل مشہور ہے’المَثَلُ فِی الْکَلَام کَالمِلحِ فِی الطَّعَام‘ یعنی کہاوتوں کی حیثیت گفتگو میں ایسی ہے، جیسے کھانے میں نمک۔اس مثل میں نمک سے تشبیہ بڑی معنی خیز ہے، اس لیے کہ کھانا کتنا ہی عمدہ ہو، اگر نمک ضرورت سے زیادہ یا کم ہو جائے، تو ذایقے کو بگاڑ دیتا ہے۔زبان کی شستگی و شایستگی کے لیے ضروری ہے کہ مناسب کہاوتوں کا استعمال گفتگو اور تحریر میں کیا جائے، لیکن اس سے قبل ضروری ہے کہ کہاوتوں کی لسانی، ادبی اور سماجی تاریخ و اہمیت سے واقفیت حاصل کی جائے۔ اردو کے تعلق سے یہ سارے کام آپ اس کتاب سے لے سکتے ہیں۔

یہ ضخیم کتاب مصنف کی اجازت کے بغیر ہند و پاک سے شایع ہوتی رہی ہے، جس میں بعض غلطیاں بھی در آئی تھیں،الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا کے زیرِ اہتمام شایع ہونے والے اس ایڈیشن میں انھیں دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔نیز ’اُردو کہاوتوں کا سماجی، ثقافتی و حکایتی پس منظر‘ کے زیرِ عنوان مصنف نے ایک رسالہ بہ طور ضمیمہ اس موضوع پر رقم کیا تھا، جو سابقہ اشاعتوں میں شامل نہیں ہو سکا تھا، اسے ایک باب کے طور پر شاملِ کتاب کر لیا گیا ہے اور کتاب کو حسبِ ذیل دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے: (۱)اردو کہاوتیں اور ان کے سماجی و لسانی پہلو (۲) اردو کہاوتوں کے ادبی ولسانی پہلو۔
اس جدید ایڈیشن میں درجِ ذیل امور کو ملحوظ رکھا گیا ہے:
مکمل کتاب کی کمپیوٹر کتابت کروائی گئی ہے۔
کتاب اور صاحبِ کتاب کے تعارف پر مشتمل بعض اہم تحریروں کو بھی کتاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کتاب کی ضخامت پر قابو پانے کے لیے اسے دو حصوں میں اس طرح تقسیم کر دیا گیا ہے کہ ہر ایک حصہ مستقل کتاب بن جائے۔
ایک اور حقیقت کا ذکر بہ طور خاص ضروری ہے کہ مصنف نےکتاب کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے از سرِنو کاوش کی ہے، اور متعدد مقامات پر الفاظ اور جملوں میںترمیم و اصلاح کا عمل بھی انجام دیا ہے۔
ہمیں خوشی ہے کہ اس تمام تگ و دو کے نتیجے میں یہ ایڈیشن اس لائق ہو گیا ہے کہ قاری سابقہ ایڈیشنوں پر اسے فوقیت دے۔

ندیم احمد انصاری
ڈائریکٹر الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا