حافظ اقبال صاحب چوناوالا (ممبر مسلم پرسنل لا بورڈ؍ رکنِ شوریٰ دارالعلوم وقف دیوبند)
محترم المقام حضرت مولانا مفتی ندیم احمد صاحب دامت برکاتہم العالیۃ
میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، ما شاء اللہ آپ کا علمی سفر ہمیشہ رواں دواں رہا ہے، الحمدللہ آپ نے بہت سی ڈگریاں حاصل کر لیں، اس میں سے سب سے عظیم ڈگری میں سمجھتا ہوں یہ بھی ہے کہ آپ نے عظیم شخصیت خواجہ عزیزالحسن مجذوبؔ رحمہ اللہ پر ڈاکٹریٹ کیا، یہ آپ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، آپ کے والدین کے لیے اور آپ کے رفقا اور دوستوں کے لیے بھی فخر کی بات ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو نظرِبد سے بچائے اور آپ کی ان کاوشوں اور محنتوں کو قبول فرمائے اور امت کے لیے نافع بنائے اور آپ کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آپ نے پی ایچ ڈی کے لیے ایک عظیم المرتبت شخصیت کا انتخاب کیا، اب اکثر لوگوں کی ان سے ناواقفیت ہے، لیکن آپ نے ماشاء اللہ ان کی خدمات اور ان کے کلام کو اجاگر کیا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو آخرت میں بھی اس کا نعم البدل عطا فرمائےگا، ان شاء اللہ۔
میں آپ سے دعا کی گذارش بھی کرتا ہوں کہ مجھے آپ کی ان خدمات کا کچھ فیض حاصل ہو جائے۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
(صوتی پیغام سے تحریری صورت میں)
۲۸؍نومبر، ۲۰۲۵ء






