روزے کی حالت میں شہوانی افعال اور مسائل

روزے کی حالت میں شہوانی افعال اور مسائل

بیوی کے ساتھ لپٹنے سے منی کا خروج

زرمضان المبارک کے مہینے میں، دن میں، روزے کی حالت میں، جوانی کے جوش میں زید اپنی بیوی سے صرف لپٹ کر پڑا رہا، جس کی وجہ سے منی خارج ہوگئی۔ (کیا)ایسی حالت میں روزہ ٹوٹ گیا؟ اگر ٹوٹ گیا تو کیا قضا وکفارہ دونوں واجب ہیں؟ اگر اس کا کفارہ ایک روزہ رکھا گیا، تو کفارہ ہوگا یا نہیں؟

لایسا کرنے سے روزہ ٹوٹ گیا اور صرف قضا واجب ہوگی، کفارہ نہیں۔(عمدۃ الفقہ ۳؍۲۸۲)

تین گھنٹے کے بعد لیس دار مادہ خارج ہوا

زرمضان ہی کے مہینے میں روزے کی حالت میں زید نے اپنی بیوی کو پیار کیا، چمٹایا، لیکن اس وقت منی خارج نہیں ہوئی بلکہ تقریباً تین گھنٹے بعد پیشاب کے ساتھ لیس دار مادہ خارج ہوا۔ وہ مذی تھی یا ودی یا منی یا جریان کا قطرہ، اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔(کیا) ایسی حالت میں غسل فرض ہوگیا؟ کیا ایسی حالت میں روزہ ٹوٹ گیا؟اگر روزہ ٹوٹ گیا تو قضا رکھنی ہوگی یا کفارہ بھی دینا ہوگا؟ اس کاکفارہ کیا ہے؟ یہ بھی بتلادیجیے۔

لاس سے روزہ نہیں ٹوٹا اور غسل بھی واجب نہیں۔

روزےکی حالت میں پیار کی چند صورتیں

ز۝۱اگر عورت نے روزے کی حالت میں مرد کے عضوِ خاص کو پکڑا یا پکڑوایا، جس سے مرد کو منی نکل آئی، تو روزے کا کیا حکم ہے؟ مرد اور عورت دونوں کے روزوں کی وضاحت فرمائیں، آیا فقط قضا لازم ہے یا کفارہ بھی؟
۝۲اگر عورت نے روزے کی حالت میں مذکورہ کام کیا جس سے منی تو نہیں نکلی، نکلنے کے قریب تھی کہ مرد نے رد کردی، تو روزہ، غسل وغیرہ کا کیا حکم ہے؟
۝۳اگر خواب کی حالت میں منی نکلنے کے قریب ہو اور فوراً بیدار ہوکر روک دے، تو غسل کا کیا حکم ہے؟
۝۴اگر مرد نے عورت کی شرم گاہ میں انگلی داخل کی، تو کیا حکم ہے؟
۝۵روزے کی حالت میں عورت کے اور اعضا کو مس کرنا جس سے مذی نکلے یا نہ نکلے وغیرہ کا کیا حکم ہے؟ پستان کو منھ سے چومنے کا کیا حکم ہے؟ روزہ مکروہ ہوتا ہے؟ اگر ہوتا ہے تو تحریمی یا تنزیہی یا فاسد وغیرہ؟ تمام کا حکم وضاحت سے مرحمت فرمائیں۔

ل۝۱اس صورت میں مرد کا روزہ ٹوٹ گیا اور اس پر صرف قضا واجب ہے، کفارہ نہیں ہے، البتہ روزے میں یہ حرکت گناہ ہے۔توبہ واستغفار دونوں پر لازم ہے۔
۝۲اگر منی نکلی ہی نہیں یعنی روکنے کی وجہ سے اس وقت نہیں نکلی اور بعد میں شہوت ٹھنڈی پڑجانے کے بعد بھی نہیں نکلی تو روزہ فاسد نہیں ہوا ہے، اور اگر بعد میں نکلی تو فاسد ہوگیا اور قضا واجب ہے، کفارہ نہیں۔
۝۳ خواب کی حالت میں منی نکلنا جس کو احتلام کہتے ہیں، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔
۝۴اگر وہ انگلی پانی یا تیل سے تر تھی تو عورت کا روزہ ٹوٹ گیااور اس پر قضا ہےکفارہ نہیں ہے اور اگر خشک انگلی داخل کی تو روزہ ٹوٹا نہیں ہے۔
۝۵اگر عورت کا بوسہ لیا یا اس کے جسم کامساس کیا اور اس سے منی نکل آئی تو روزہ فاسد ہوگیا، لیکن صرف قضا واجب ہے کفارہ نہیں ہے، اور اگر ایسا کرنے سے منی نہیں نکلی تو روزہ فاسد نہیں ہوا،چاہے مذی نکلی ہو یا نہ نکلی ہو۔عورت کا جسم چھونا (جس کی ایک صورت پستان چومنے کی بھی ہے)اس صورت میں مکروہ ہے، جب انزال کا اندیشہ ہو۔٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here