محدث و شیخ الادب دارالعلوم وقف دیوبند
حضرت مولانا محمد اسلام صاحب قاسمی دامت برکاتہم
کی شان میں منظوم کلام
یکے از تلامذہ
ندیم احمد انصاری عاملؔ
اسلامؔ ہیں اسلام کی عالی توانا شخصیت
اسلام کی تشریح کرتی ہے یگانہ شخصیت
درس حدیث اسلامؔ کا مشہور ہے در کل جہاں
اسلامؔ کی خیر و صلاح کے معترف ہیں سب یہاں
ان کے علوم و معرفت پھیلے ہیں گویا دور تک
استاذ کے فیض و کرم کے خواہاں ہیں مہجور تک
خندہ جبیں رخ بھی وجیہ ملتے ہیں طالب سے وہ یوں
ان کی محبت دیکھ کر حاصل ہی ہوتا ہے سکوں
عظمت تری ہو المضاعف قدر جانیں سب تری
تیرے مقامات اور بلند ہوں ہے یہی خواہش مِری
صحت ملے تو خوش رہے تجھ کو نہ کوئی درد ہو
کرتے ہیں مالک سے دعا ہر اک ترا ہمدرد ہو
عاملؔ پہ ہے تیرا کرم تونے کیا تھا اعتبار
اک جاں نہیں تجھ پہ میں واروں گر ہوں جانیں سو ہزار
24 محرم 1441ھ، 24 ستمبر 2019ء