نعت
مولانا ندیم احمد انصاری
(ڈیریکٹر الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا)
وہ نبیوں کا خاتم رحم کرنے والا
وہ عالَم کا ہادی جہاں سے نرالا
خدا ہی ہے بس اس سے ارفع و اعلیٰ
ہوا اس کے آنے سے جگ میں اجالا
وہ رشکِ قمر کیا وہ رشکِ رسل ہے
محمد شفیع ہے، وہی کملی والا
ولادت سے اس کی جہاں جگمگایا
اندھیرے جہاں میں ہے نورانی ہالہ
بہت آئے آنے کو یوں تو جہاں میں
نہیں کوئی آیا مگر مثلِ بالا
غریبوں یتیموں غلاموں کا مولیٰ
ہمارے تمھارے وہ غم ہرنے والا
قیامت کے دن یا الٰہی عطا ہو
پیاسوں کو کوثر کا جام اور پیالہ
تری اک شفاعت ہے عاملؔ کا توشہ
عمل کا نہیں ہے کوئی یاں حوالہ