حضرت مولانا اسلام صاحب قاسمی دامت برکاتہم کے لیے دعاے صحت کی اپیل

حضرت مولانا اسلام صاحب قاسمی دامت برکاتہم کے لیے دعاے صحت کی اپیل
(پریس رلیز/ممبئی)دارالعلوم وقف دیوبند کے محدث اور شعبۂ عربی ادب کے صدر، حضرت مولانا مفتی محمد اسلام صاحب قاسمی دامت برکاتہم 31مئی 2018ء سے زیرِ علاج ہیں۔ یہ اطلاع حضرت موصوف کے صاحب زادے مولانا بدرالاسلام صاحب قاسمی نے الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن،انڈیا کے صدر مولانا ندیم احمد انصاری کو دی۔ انھوں نے بتایا کہ بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے حضرت والا کے دماغ کی ایک رگ میں ہلکا سا خون جمع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے حضرت والا بول نہیں پا رہے ہیں اور دائیں طرف فالج کا ابتدائی اثر ہے۔حضرت والا دارالعلوم وقف دیوبند کے مقبول اور قدیم استاذ ہیں۔ مولانا ندیم احمد انصاری نے احباب، تلامذہ اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ حضرت والا کی شفایابی کے لیے انفرادی و اجتماعی دعا کا اہتمام فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کو جلد از جلد کامل شفا نصیب فرمائے اور ان کے سایۂ عاطفت کو عافیت کے ساتھ امت پر تادیر قائم فرمائے۔آمین

  • 17
    Shares
  • 17
    Shares

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here