Home Darul Ifta بینک میں رکھی ہوئی رقم پر زکوٰۃ

بینک میں رکھی ہوئی رقم پر زکوٰۃ

بینک میں رکھی ہوئی رقم پر زکوٰۃ

سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب مدظلہ! کیا بینک میں رکھے ہوئے مال پر بھی زکوٰۃ واجب ہے، جب کہ وہ اس کے قبضے میں نہیں؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:بینک اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ واجب ہوگی، زکوٰۃ واجب ہونے کے لیے ملکیت اور قبضہ ضروری ہوتا ہے، بینک میں جمع رقم پر ملکیت تو جمع کرنے والے کی ظاہر ہی ہے ، قبضہ بہ ظاہر اس کا نہیں مگر چوں کہ اس نے اپنے ارادہ و اختیار سے بینک میں رقم جمع کی ہے ، لہٰذا بینک قبضے میں اصل مالک کا نائب ہے ، اس طرح بالواسطہ جمع کنندہ کا قبضہ بھی ثابت و متحقق ہے ، اس لیے فقہا نے ازراہِ امانت رکھے گئے مال میں زکوٰۃ واجب قرار دی ہے کیوں کہ امین کا قبضہ اصل مالک کا قبضہ ہے، لہٰذا ہر ایسی جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ واجب ہوگی جس کو مالک نے اپنے اختیار و مرضی سے جمع کیا ہو۔[جدید فقہی مسائل]فقط [دیکھیے: فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here