خونی بواسیر کے مرض میں روزہ
سوال:مفتی ندیم احمد صاحب مدظلہ! جسے خونی بواسیر ہو اور روزہ رکھنے سے سخت تکلیف ہوتی ہو، کیا وہ رمضان کا روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:ایسا شخص جو خونی بواسیر میں مبتلا ہو اور روزہ رکھنے کی صورت میں خون آنے لگتا ہو، مسّے پھول جاتے ہوں اور شدید تکلیف کا سامنا ہو تو ایسے مریض کو رمضان شریف میں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے، پھر جب تن درست ہو جائے اور روزہ رکھنے کے قابل ہو جائے، اس وقت قضا کرے، فدیہ دینا اس کے لیے کافی نہیں۔ [دیکھیے فتاوی دارالعلوم] فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی






