روزے میں آنکھ میں دوا ڈالنا کیسا ہے؟
سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب! کیا روزہ رکھ کر آنکھ میں دوا ڈال سکتے ہیں؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:آنکھ میں دوا ڈالنا اور پپوٹوں میں تیل لگانا یا آنکھ میں تیل کے ساتھ دوا رکھنا روزے کو فاسد نہیں کرےگا، کیوںکہ یہ اس کے منافی نہیں ہے، چاہے اس کا مزہ روزےدار اپنے حلق میں پائے۔[الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ] آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا وہاں نہ منھ کی طرف سوراخ ہے اور نہ دماغ کی طرف۔[تحفۃ الالمعی]اس لیے آنکھ میں بہتی ہوئی دوا ڈالنے سے حلق میں دوا کا صاف اثر معلوم ہوتو بھی اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔[احسن الفتایٰ]فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی






