سیدی و مرشدی حضرت مفتی احمد خانپوری مدظلہ کی شان میں

نتیجۂ فکر

مولانا ندیم احمد انصاری

ڈیریکٹر الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

مِرے حضرت مِرے مُرشد مِرے ہادی مِرے رہبر
کہ ان کے اِک اشارے پر ہم اپنی جان رکھتے ہیں
یدِ طولیٰ وہ رکھتے ہیں ثقاہت میں فقاہت میں
محدث ہیں، فقیہوں کی عجب وہ آن رکھتے ہیں
وہ تقوے میں طہارت میں عزیمت میں فضیلت میں
عبادت میں ریاضت میں نرالی شان رکھتے ہیں
اکابر میں معاصر میں شریعت میں طریقت میں
مثَل ہیں آپ صلحا کی اور ان کا مان رکھتے ہیں
دلوں کے داغ دُھلتے ہیں مِرے حضرت کی مجلس میں
فرشتے بھی تلے اوپر سما تک صف بناتے ہیں
رخِ پُر نور سے ان کے ہدایت لوگ پاتے ہیں
ہوا کے دوش پر اڑ کر مِرے حضرت جو جاتے ہیں
ملا کرتے ہیں سالک سے محبت سے عنایت سے
دلوں میں ان کے خالق کی محبت کو جگاتے ہیں
بیاں جب آپ کرتے ہیں عوام الناس کے آگے
گھر اپنا ان کے سینوںمیں برابر کرتے جاتے ہیں
دعا میں آپ کی شرکت کو آتا ہے شہر گویا
نہیں تھمتے پھر آنسوںجب دعا حضرت کراتے ہیں
امامِ دین ہیں حضرت اثاثہ ہیں گراں مایہ
توجہ اس طرف شیخِ تقی بھی خود دلاتے ہیں
وجود ان کا ہے وہ نعمت بدل جس کا نہیں ممکن
سلامت آپ کو رکھے، خدا سے ہم مناتے ہیں
یہ عاملؔ نام کا عامل، خدا اس کو کرے کامل
کہ نسبت آپ سے اپنی جہاں کو ہم بتاتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here