مرشد

نظم

مرشد

نہیں کوئی دیتا دعا یوں کسی کو
یہ تیرا کرم ہے، جو دل سے دعا دی

دعائیں ہی میری بنا دیں گی قسمت
محبت جو مولیٰ کی دل میں جگا دی

شہِ دو جہاں کی غلامی سکھا دی
وہ کہتے ہیں پھر بھی تمھیں بس دعا دی

یہی شان ہوتی ہے عارف کی عاملؔ
اسی سے ہزاروں کی بگڑی بنا دی

نتیجۂ فکر
ندیم احمد انصاری عاملؔ
2محرم 1441ھ، 2 ستمبر 2019ء

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here