نعت

حکیم و رؤف و رحیم و سخی
تِرے وصف عالی ہیں سب سے، نبی

ڈرانے ہنسانے خلیل و قوی
یوں دنیا میں آئے ہمارے نبی

نَجی ہیں، ہیں مخلص، ولی، با خبر
کری ہے ملائک نے بھی چاکری

رسول و رشید و شکور و مطیع
ہیں اُسوہ قیامت تلک آپ ہی

عزیز و حکیم و حریص و شفیع
ہیں عاصی کی خاطر تو ڈھال آپ ہی

امانت متانت ہے واضح کُھلی
جھلک سے تِری چَھٹ گئی تیرگی

یتیمی، قریبی ہے، شاہد، شہیر
قیامت میں سب کی پناہ آپ ہی

نوٹ: اس نعت پاک پاک کے ہر شعر کے پہلے مصرعے میں
رسول اللہ ﷺ کے چار چار صفاتی نام یا ان کا ترجمہ موجود ہے۔

ندیم احمد انصاری عاملؔ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here