کیا روزے میں ناک میں دوا یا تیل ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائےگا؟
سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب مدظلہ! کیا روزے کی حالت میں ناک کے اندر دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائےگا؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:ناک میں تیل یا دوا وغیرہ ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور قضا واجب ہوتی ہے ۔من احتقن أو استعط أوأقطر فی أذنہ دھناً أفطر ولا کفارۃ علیہ.[الہندیۃ]یعنی اگر حالتِ صوم میں ناک میں دوا ڈالی اور وہ دوا جوفِ دماغ میں پہنچ گئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا، ورنہ نہیں۔ [فتاویٰ محمودیہ]ناک میں دوا ڈالنے سے روزہ اس لیے ٹوٹ جاتا ہے کیوں کہ ناک سے آگے منھ کی طرف بھی سوراخ ہے اور دماغ کی طرف بھی، پھر دماغ سے پیٹ کی طرف الگ سوراخ ہے۔[تحفۃ الالمعی]فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی






