Home Darul Ifta زکوٰۃ تھوڑی تھوڑی ادا کرنا

زکوٰۃ تھوڑی تھوڑی ادا کرنا

زکوٰۃ تھوڑی تھوڑی ادا کرنا

سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب مدظلہ!
اگر ہم لوگ زکوٰۃ کا حساب کر کے رکھ لیں اور پھر اپنے ضرورت مند رشتے دار کو قسط وار ادا کرتے رہیں، تو کیا ایسا کر سکتے ہیں؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:زکوٰۃ کی ادایگی میں شریعت نے بڑی آسانی رکھی ہے ، نصاب پر سال گزرنے سے پہلے بھی زکوٰۃ ادا کی جاسکتی ہے ، سال گزرنے کے بعد بھی مہلت ہے کہ حسبِ مواقع وحالات تاخیر سے ادا کر سکتا ہے، البتہ کوشش کرنی چاہیے کہ حتی المقدور جلد سے جلد زکوٰۃ ادا کر دے، اسی طرح زکوٰۃیک مُشت بھی دی جاسکتی ہے اور قسطوں میں بھی، لہٰذا ماہانہ زکوٰۃ ادا کر دینا بھی کافی ہے۔[دیکھیے ہماری کتاب فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here