قطعاتِ مجذوب: مرتبہ ندیم احمد انصاری

ناصر الدین مظاہری

ابھی ابھی محترم حافظ محمد اقبال چونا والا نے مشہور صاحبِ علم وقلم مولانا ندیم احمد انصاری کا ترتیب فرمودہ ’قطعاتِ مجذوب‘دیا تو مجھ پر ندیم احمد انصاری صاحب کا ایک اور کمال ظاہر ہوا کہ انھیں نثر پر تو مکمل عبور ہے ہی نظم میں بھی بڑی بصیرت رکھتے ہیں۔قطعاتِ مجذوب اصل میں حضرت خواجہ عزیزالحسن مجذوبؔ کے قطعات کا مجموعہ ہے ،اس میں تقریباً 200قطعات بڑے سلیقے سے یکجا کردیے ہیں۔قطعات نگاری ایک فن ہے،حضرت خواجہ صاحب کی شاعری سے شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جو واقف نہ ہو، پیشِ نظر مجموعے کی اہمیت میں مزید اضافہ اس لیے بھی ہوگیا کہ مرتبِ کتاب نے ایک تفصیلی مضمون ’مقدمہ‘ کے عنوان سے شروع کتاب میں شامل کردیاہے۔یہ مقالہ خواجہ صاحب کی شاعری کے گرد گھومتا ہے اور بہت سے گوشے وا کرتا ہے۔
مولانا ندیم احمد انصاری نے ’شعرِ فقیہ‘ کے نام سے بھی ایک ایسا مجموعہ تیار کیا ہے جس میں فقہا کی شاعری ہے، یہ بھی بہت اچھوتا نادر اور منفرد کام ہے۔
کتاب شعروشاعری کا ذوق رکھنے والوں کے لیے تو مفید ہے ہی انشاپردازوں،قلم کاروں،اساتذہ اور مقررین سب کے بہت مفید ہے۔q

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here