روزے میں بام [Balm]یا وکس [Vicks]وغیرہ لگانا
سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب مدظلہ! کیا روزے کی حالت میں ناک یا سینے پر بام یا وکس لگایا جا سکتا ہے؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:روزے کی حالت میں ناک سے باہر بام [Balm]یا وکس [Vicks] وغیرہ لگانے میں کوئی مضایقہ نہیں، اگر نا ک کے اندر بام یا وکس وغیرہ لگایا اور اس کے اجزا یا ذرّات سانس کے ساتھ دماغ تک پہنچ گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ سینے وغیرہ پر بام یا وکس وغیرہ لگانے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی






