انشورنس [Insurance]میں جمع کرائی گئی رقم پر زکوٰۃ
سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب! اگر کسی نے انشورنس کروایا ہو تو کیا اس پر بھی زکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:انشورنس [Insurance] کی مُد میں جتنی رقم کمپنی میں جمع کرائی گئی ہے وہ کمپنی کے ذمّے قرض ہے، اس کی زکوٰۃ ہر سال واجب ہوتی رہےگی اور شرحِ زکوٰۃ ڈھائی فی صد ہے، اور اصل رقم سے زائد جو رقم کمپنی دیتی ہے شرعاً وہ سود ہے، اس کا لینا کسی کو جائز نہیں اور اس کی زکوٰۃ بھی واجب نہیں۔[دیکھیے فتاویٰ دارالعلوم کراچی]فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی






