روزے میں دانت نکلوانا یا اس پر دوا لگانا
سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب! کیا روزے کی حالت میں ڈاڑھ دانت نکلوانا یا دوا لگانا جائز ہے؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:روزے میں ڈاڑھ دانت نکلوانا اور منھ میں دوا لگانا بہ وقتِ ضرورتِ شدیدہ جائز ہے اور بلاضرورت مکروہ ہے، اگر دوا یا خون پیٹ کے اندر چلا جائے اور تھوک پر غالب ہو یا اس کے برابر ہو یا اس کا مزہ محسوس ہو تو روزہ ٹوٹ جائےگا۔ [احسن الفتاویٰ]فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی






![باؤنڈز[Bonds] پر زکوٰۃ](https://afif.in/wp-content/uploads/2026/03/32-Bonds-par-zakat-100x70.jpg)