تراویح پر اجرت اور اہلِ حدیث علما کا فتویٰ
سوال:مفتی صاحب! ان اہلِ حدیث حضرات کا نام بتائیں جنھوں نے تراویح پر اجرت لینے سے منع کیا ہے۔
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً: مولانا عبد اللہ امرتسری صاحب تحریر فرماتے ہیں:اجرت پر قرآن مجیدتراویح میں سننا یا اجرت پر قرآن مجید سنانا بالکل جائز نہیں،بلکہ ایسے شخص کے پیچھے تراویح ہی نہیں ہوتی۔[فتاویٰ اہلِ حدیث:2/303] فتاویٰ نذیریہ [1/643] اور فتاویٰ علماےاہلِ حدیث [6/341] بھی ملاحظہ فرما لیں۔فقط
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی
[دیکھیے: فقہِ رمضان]






