Home Darul Ifta پایریا کے مرض میں روزہ

پایریا کے مرض میں روزہ

پایریا کے مرض میں روزہ

سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب! پایریا کا مریض روزہ کس طرح رکھے؟ جب کہ اسے پیپ آتا ہو۔ پان کی پیک کی طرح اس کے اندر جانے سے بھی تو روزہ ٹوٹ جائےگا؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:پایریا [Pyria] کے پیپ کو پان کی پیک پر قیاس کرنا اور مفسدِ صوم قرار دینا صحیح نہیں، پان خارج سے منھ میں رکھا جاتا ہے اور اس کی پیک تھوک پر غالب ہوتی ہے، بہ خلاف پایریا کے پیپ کے، کہ پایر یا ایک مستقل مرض ہے،پیپ منھ ہی میں پیدا ہوتا ہے، اس سے احترازممکن نہیں، پیپ کی مقدار بھی کم اور تھوک سے مغلوب ہوتی ہے، لہٰذا مفسد ِصوم نہ ہونا چاہیے ۔[دیکھیے فتاوی رحیمیہ]فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here