(نامہ نگار)
حضرت مفتی ڈاکٹر ندیم احمد انصاری صاحب (صدر و مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن و کالم نگار ممبئی اردو نیوز) ممبئی شہر میں رہ کر خالص تحقیقی، علمی و ادبی خدمات میں مصروف ہیں۔ ان کی تقریباً اب تک پچاس کتابیں منظرِ عام پر آچکی ہیں۔ مذہب، صحافت اور ادب ان کا خاص میدان ہے۔ حال ہی میں ان کی نئی کتاب ’فقہِ رمضان‘ کے نام سے طبع ہو کر آئی ہے۔ یہ کوئی عام تصنیف نہیں بلکہ مصنف کی اٹھارہ سالوں کی تحقیق کا ثمر ہے۔ خوبصورت ٹائٹل، مضبوط جلد اور عمدہ طباعت اور نفیس کتابت و تزئین کے ساتھ منظرِ عام پر آنے والی یہ کتاب چار ضخیم جلدوں اور تیئیس سو(۲۳۰۰) صفحات پر مشتمل ہے۔ مصنف نے یہ کتاب دورِحاضر کے مایہ ناز محدِّث و فقیہ حضرت مفتی احمد خانپوری دامت برکاتہم (شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل، گجرات) کی نگرانی اور سرپرستی میں لکھی ہے، شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم کی دعائیں بھی انھیں حاصل رہیں اور حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) سمیت دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند، مظاہرِ علوم سہارنپور، مظاہرِعلوم وقف سہارنپور، ندوۃ العلماء لکھنؤ، جامعہ علوم القرآن، جمبوسر، مدرسہ صوفی باغ و مدرسہ رحمانیہ، سورت نیز دارالعلوم امدادیہ، ممبئی کے اکابر علما نے ان کی کتاب پر تصدیقات و تقریظات لکھی ہیں۔ اس کتاب کا نام فقہِ رمضان دیکھ کر بعض لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس میں صرف رمضان سے معلق باتیں ہوںگی، جب کہ اس میں رمضان المبارک سے متعلق تمام ضروری باتوں کے ساتھ زندگی کے دیگر بہت سے اہم مسائل مذکور ہیں۔قرآنِ کریم کے تیس پاروں کا جامع ترین خلاصہ، ایک ہزار احادیث و آثار، بےشمار عربی و اردو فقہ فتاویٰ کی عبارتیں اور ساڑھنے تین سو کتابوں کے براہِ راست حوالوں نے اس کتاب کو قابلِ مرجع بنا دیا ہے۔ اسی لیے اکثر اکابر نے اس کتاب کو رمضان کا انسائیکلوپیڈیا قرار دیا ہے۔ فقہِ رمضان میں اصلاً کُل تیرہ کتابیں ہیں اور ان میں درجِ ذیل اہم عنوانات کے تحت گفتگو کی گئی ہے؛
جلد اول:
(کتاب:۱)قرآنِ کریم کا پیغام
(کتاب:۲)ماہِ رمضان
فصل [۱] رمضان المبارک کا استقبال اور اہتمام، فصل[۲]رمضان المبارک اور اس کے فضائل، فصل[۳] رمضان المبارک کے عشروں کی تقسیم، فصل[۴] رمضان المبارک کا تیسرا اور آخری عشرہ، فصل[۵] رمضان کی راتوں کو ضایع نہ کریں، فصل[۶] رمضان المبارک صبر و غم خواری اور جود و سخاوت کا مہینہ، فصل[۷]رمضان المبارک تزکیۂ نفس کا مہینہ، فصل[۸] ماہِ رمضان اور تلاوتِ قرآن، فصل[۹]رمضان المبارک میں کلمۂ طیبہ کی کثرت، فصل[۱۰]رمضان المبارک میں استغفار کی کثرت، فصل[۱۱]سحری کے وقت استغفار کی فضیلت، فصل[۱۲]مغرب و افطار کے وقت دعا کی فضیلت، فصل[۱۳]جنت کا سوال کرنا اور دوزخ سے پناہ مانگنا، فصل[۱۴]رمضان المبارک میں دعاؤں کا اہتمام، فصل[۱۵] رمضان المبارک میں اجتماعی دعا کرنا، فصل[۱۶] رمضان المبارک میں عمرہ، فصل[۱۷] پندرہ رمضان میں ایک چیخ ہوگی، فصل[۱۸] رمضان المبارک کا الوداع جمعہ، فصل[۱۹] رمضان المبارک اور مسائلِ شتیّ، فصل[۲۰]رمضان المبارک کے ختم پر اظہارِ افسوس،فصل[۲۱]رمضان المبارک کے بعد تقویٰ و استقامت، فصل[۲۲]رمضان المبارک کے اہم ترین واقعات:﴿۱﴾جگر گوشۂ رسول حضرت فاطمہؓکا یومِ وفات﴿۲﴾اُم المؤمنین حضرت خدیجہؓکا یومِ وفات ﴿۳﴾یوم الفرقان:غزوۂ بدرِ کبریٰ ﴿۴﴾چوتھے خلیفہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یومِ وفات﴿۵﴾اُم المؤمنین حضرت عائشہؓکا یومِ وفات ﴿۶﴾غزوۂ فتحِ مکّہ یا غزوۃ الفتح الاعظم ﴿۷﴾جگر گوشۂ رسول حضرت رقیہؓکا یومِ وفات۔
جلد دوم:
﴿کتاب:۳﴾رُویتِ ہلال: احکام، مسائل، دلائل
فصل [۱]نیا چاند دیکھنے کی مسنون و ماثور دعائیں، فصل [۲]قمری نظام کی عظمت و اہمیت، فصل[۳]چاند کے فیصلے میں رویت کا اعتبار، فصل[۴]رویتِ ہلال: احکام و مسائل۔
﴿کتاب:۴﴾روزہ: فضائل، مسائل، دلائل
فصل[۱]روزہ: ترغیب و ترہیب، فصل[۲]روزے کی فرضیت اور حکمت، فصل[۳]روزے کی قسمیں، فصل[۴]روزے کے بنیادی مسائل، فصل[۵]روزہ اور بیماری و علاج کے مسائل،فصل[۶]سفر اور رمضان کے روزے، فصل[۷]روزہ اور بچّوں کے مسائل، فصل[۸]روزہ اور خواتین کے مسائل، فصل[۹]روزہ: پندرہ تحقیقی مقالات؛ ﴿۱﴾کسی اور کی طرف سے روزہ رکھنا ﴿۲﴾ منّت مانے ہوئے روزے رکھنا ضروری ﴿۳﴾ افطار میں جلدی اور اذان کے وقت افطار کرنا﴿۴﴾افطار میں جلدی اور اذان کے وقت افطار کرنا ﴿۵﴾ایامِ بیض کے روزے ﴿۶﴾جمعہ کا روزہ:مستحب یا مکروہ؟ ﴿۷﴾عاشورا کا تنہا روزہ ﴿۸﴾رجب کا ہزاری روزہ :سنت یا بدعت؟ ﴿۹﴾پندرہ شعبان کا روزہ :سنت یا بدعت؟ ﴿۱۰﴾پندرہ شعبان کے بعد نفلی روزے ﴿۱۱﴾آخر شعبان یا یومِ شک کا روزہ ﴿۱۲﴾ شوال کے چھے نفلی روزے ﴿۱۳﴾عرفہ کا روزہ :مسنون یا مکروہ؟ ﴿۱۴﴾عرفہ کا روزہ سعودی کی یا اپنے ملک کی تاریخ میں؟ ﴿۱۵﴾عیدالاضحی میں امساک پر روزے کا ثواب۔
جلد سوم:
﴿کتاب:۵﴾تراویح: فضائل، مسائل، دلائل
فصل[۱] تراویح اور اس کی فضیلت، فصل[۲] تراویح کے احکام و مسائل، فصل[۳]ایک سلام سے چار رکعات تراویح، فصل[۴] تراویح کی صحیح تعدادِ رکعات، فصل[۵] تراویح میں ختمِ قرآن کی سنیت، فصل[۶]تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنا یا سننا، فصل[۷] تراویح پر ہدیہ یا اجرت و معاوضہ لینا دینا، فصل[۸] تراویح میں ختمِ قرآن پر بعض رسمیں، فصل[۹] مروجہ شبینہ۔
﴿کتاب:۶﴾قیامُ اللَّیل: فضائل، مسائل، دلائل
فصل[۱] قیام اللیل اور اس کا وقت، فصل[۲] قیام اللیل کی ترغیب و فضائل، فصل[۳] قیام اللیل: دعاو اذکار، فصل[۴] مخصوص راتوں میں قیام اللیل، فصل[۵] نفل عبادت کے لے مسجد میں جمع ہونا۔
﴿کتاب:۷﴾تہجُّد: فضائل، مسائل، دلائل
فصل[۱] تہجد اور اس کے فضائل و مسائل، فصل[۲] تہجد محض نفل ہے یا سنت؟، فصل[۳] تہجد کا اصل اور افضل وقت، فصل[۴] تہجد کی تعدادِ رکعات اور قراءت، فصل[۵] رمضان میں تہجد کی جماعت۔
﴿کتاب:۸﴾وِتر: فضائل، مسائل، دلائل
فصل[۱] وتر کی نماز اور اس کا وجوب، فصل[۲] وتر کی تعدادِ رکعات اور مسنون قراءت، فصل[۳] وتر کا اصل اور مستحب وقت، فصل[۴] وتر میں قنوت، فصل[۵] سفر میں وتر کی نماز، فصل[۶] رمضان المبارک میں وتر کی نماز، فصل[۸] حرمین شریفین کے امام کی اقتدا میں وترکی نماز، فصل[۶] وتر کے بعد نفل نماز اور تسبیح۔
جلد چہارم
﴿کتاب:۹﴾اعتکاف: فضائل، مسائل، تحقیقی مباحث
فصل[۱]اعتکاف کی فضیلت و سنیت، فصل[۲]اجتماعی اعتکاف: ثبوت و فوائد، فصل[۳]دوسرے محلّے بستی یا شہر میں اعتکاف کرنا، فصل[۴]اعتکاف: جامع احکام و مسائل، فصل[۵]اعتکاف کی پابندیاں اور رعایتیں، فصل[۶]خواتین اور اعتکاف، فصل[۷] تحقیقی مباحث؛ ﴿۱﴾اعتکاف اور رکنِ لبث، ﴿۲﴾اعتکاف میں استثناکا مسئلہ، ﴿۳﴾اعتکاف میں غسل کا مسئلہ، ﴿۴﴾ اعتکاف کی قضا کا مسئلہ، فصل[۸] شرعی مسجدکی تعریف اور اس کی حد۔
﴿کتاب:۱۰﴾لیلۃُ القَدر: فضائل، مسائل، دلائل
فصل[۱] شبِ قدر: کیا اور کیوں؟ فصل[۲] تفسیر سورۂ قدر، فصل[۳]شبِ قدر احادیث کی روشنی میں، فصل[۴]شبِ قدر میں عبادت کا طریقہ۔
﴿کتاب:۱۱﴾لیلۃُ الجائزَۃ: فضائل، مسائل، دلائل
﴿کتاب:۱۲﴾زکوٰۃ: فضائل، مسائل، دلائل
فصل[۱]اللہ کے راستے میں خرچ کرنا، فصل[۲] زکوٰۃ: ترغیب و ترہیب، فصل[۳] زکوٰۃ: چند بنیادی مسائل، فصل[۴] جانوروں کی زکوٰۃ، فصل[۵]عشر:پیداوار کی زکوٰۃ، فصل[۶] زکوٰۃ: چند جدید مسائل، فصل[۷] زکوٰۃ: چند علمی مسائل؛﴿۱﴾زکوٰۃ کے لیے رمضان کو خاص کرلینا، ﴿۲﴾ پیشگی یعنی ایڈوانس زکوٰۃ ادا کرنا، ﴿۳﴾گھوڑوں کی زکوٰۃ، ﴿۴﴾حوائجِ اصلیہ کی قدرے تفصیل، ﴿۵﴾مصارفِ زکوٰۃ کی ضروری تفصیل، ﴿۶﴾سادات؍بنو ہاشم کو زکوٰۃ دینا، ﴿۷﴾مسئلۂ تملیک اور حیلۂ تملیک، ﴿۸﴾کمیشن پر زکوٰۃ وصول کرنا۔
﴿کتاب:۱۳﴾صدقۂ فطر: فضائل، مسائل، دلائل
فصل[۱] صدقۂ فطر: فضائل،مسائل اور حکمتیں، فصل[۲]صدقۂ فطر کے ضروری مسائل، فصل[۳]صدقۂ فطر کی مقدار اور قیمت، فصل[۴]مصارفِصدقۂ فطر۔






