Home Darul Ifta روزانہ کی بچت پر زکوٰۃ

روزانہ کی بچت پر زکوٰۃ

روزانہ کی بچت پر زکوٰۃ

سوال: حضرت مفتی ندیم صاحب مدظلہ! ایک آدمی روزانہ اپنی کمائی میں سے کچھ سیونگ کرکے رکھتا ہے، کیا اس پر بھی زکوٰۃ واجب ہوگی؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:جو شخص روزانہ کچھ روپیہ جمع کرتاہے اگر پہلے سے اس کے پاس سونا چاندی یاکچھ نقد رقم کی شکل میں مقدارِ نصاب موجود ہے تو اس اصل نصاب پر سال گزرنے سے اس زائد جمع شدہ رقم کی زکوٰۃ بھی واجب ہوجائے گی، اُس کے ساتھ اِس کی بھی ادا کرے، اور اگر اس کے پاس پہلے سے کوئی نصاب سونا چاندی یا نقد کی صورت میں موجود نہیں تو روزانہ پس انداز ہونے والی اس رقم کی مجموعی تعداد جب چاندی کے نصاب (ساڑھے باون تولہ) کی قیمت کے بہ قدر ہوجائےاس دن سے سال کی ابتدا ہوگی، وہ جب مکمل ہوجائے تو مکمل ہونے کے دن جتنی بھی رقم ہوگی -یعنی بعد میں اس میں جو اضافہ ہوا اس کو بھی داخل کرلیا جائے-سب کی زکوٰۃ ادا کرے۔[دیکھیے محمودالفتاویٰ مبوب]فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here