ندیم احمد انصاری (ڈائریکٹر الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا) کی بعض مطبوعات

کتاب : تعلیمِ اسلام

مصنف : مولانا ندیم احمد انصاری

تقریظ : 17 علماے ہند

ناشر : الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

صفحات :347

قیمت :200 روپے

اشاعت : اول(2017ء)

آئی ایس بی این : خالی

اس کتاب میں اسلام کے بنیادی عقائد کے ساتھ طہارت، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، عمرہ وغیرہ کے مسائل نیز رسول اللہ ﷺ کی سیرت، روز مرہ کی سنتیں اور مسنون دعائیں وغیرہ  بیان کی گئی ہیں۔ہر بات با حوالہ ہے۔ کتاب پر مفتی حبیب الرحمان (دارالعلوم دیوبند)، مولانا سید رابع حسنی ندی (ندوۃ العلما، لکھنؤ)، مفتی احمد خانپوری (جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل) اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (فقہ اکیڈمی انڈیا) سمیت سترہ علماے کرام کی تحریریں شامل ہیں۔

کتاب :قرآنیات

مصنف : مولانا ندیم احمد انصاری

تقریظ : 5علماے کرام

ناشر : الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

صفحات :240

قیمت :190

اشاعت : اول(2017ء)

آئی ایس بی این : 978-93-5262-504-04

اس کتاب میں درجِ ذیل چھے علمی مسائل پر مدلل گفتگو کی گئی ہے  ؛(1) قرآنِ کریم کے حقوق‘ایمان والوں پر(2)قرانِ کریم کی تلاوت کے فضائل ومسائل(3)ختمِ قرآن کتنے دن میں (4)قرآنِ کریم کے متن و ترجمے کے نئے مسائل(5)قرآنِ کریم کے مضامین کا منظوم ترجمہ:احکام ومسائل(6)قران خوانی کی رسم: شریعت کی نظر میں۔

کتاب میں ر درجِ ذیل حضرات کی وقیع تحریریں شامل ہیں:حضرت مفتی احمد خانپوری (جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل)، حضرت مفتی محمود عالم مظاہری (مظاہر علوم وقف)، حضرت مفتی خالد سیف اللہ رحمانی (فقہ اکیڈمی، انڈیا)، حضرت مفتی عزیز الرحمان فتحپوری اور حضرت مفتی جسیم الدین قاسمی (مفتی مرکز المعارف، ممبئی)۔

کتاب : مومن اور اسلامی سال

مصنف : مولانا ندیم احمد انصاری

تقریظ : 8علماے کرام

ناشر : الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

صفحات :352

قیمت :270

اشاعت : اول(2017ء)

آئی ایس بی این : 978-81-89440-01-03

اس کتاب میں قمری مہینوں سے متعلق احکام و مسائل سے متعلق مستند معلومات جمع کی گئی ہے کہ کس ماہ میں کون سے کام کرنے کے ہیں اور کون سے کام ایسے ہیں جنھیں شریعت نے پسند نہیں کیا۔ کتاب کی ابتدا میں دارالعلوم وقف کے محدث حضرت مولانا محمد اسلام قاسمی صاحب کا مفصل مقدمہ شامل  ہے۔ جب کہ حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی (ندوۃ العلما لکھنؤ)،حضرت  مفتی ابو القاسم نعمانی (مہتمم دارالعلوم دیوبند)، حضرت مولانا مفتی احمد خانپوری  (شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل)، حضرت مولانا عبد الخالق سنبھلی ( نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند)، حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ( مہتمم ندوۃ العلما، لکھنؤ) ،حضرت مفتی محمود عالم مظاہری (نائب مفتی مظاہر علوم سہارنپور)اورحضرت مفتی عزیز الرحمن فتحپوری (مفتی اعظم مہاراشٹرنے کتاب پر اپنی پسندیدگی کا اظہار فرمایا ہے۔ ان سب حضرات کی وقیع تحریریں کتاب میں شامل ہیں۔

کتاب : رسائلِ ابنِ یامین (دو جلدیں)

مصنف : مولانا ندیم احمد انصاری

تقریظ : 10علماے کرام

ناشر : الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

صفحات : (کل)800

قیمت :800(مجموعی)

اشاعت : دوم(2018ء)

آئی ایس بی این :خالی

اس کتاب میں تیس علمی، فقہی، دینی رسائل یک جا شایع کیے گئے ہیں، جس پر تقریباً دس علماے کرام نے تقریظ، تائید اور دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے ہیں۔

 مشمولات کی فہرست حسبِ ذیل ہے:

جلد اول: (1)ایمان و اسلام اور اس کے مابین فرق (2) استویٰ علی العرش: اہل السنۃ والجماعۃ کے نزدیک (3)وحدۃ الوجود کی حقیقت (4) ختمِ قرآن کتنے دن میں (5)نماز میں ہاتھ باندھنے کی صحیح جگہ (6)التحقیق النجیح فی صلٰوۃ التسبیح (7)قربانی محض سنت نہیں واجب ہے (8) ایامِ قربانی کی صحیح تعداد (9)شبِ محمود (شبِ برات پر محقق رسالہ) (10)تراویح اور تہجد: دو مختلف نمازیں۔

جلد دوم: (1)غلو فی الدین (2) وضو کے بعد آسمان کی طرف اشارہ کرنا (3) فرض نمازوں کے بعد دعا(4) نمازِ قضاے عمری (5)گرمیوں میں تبریدِ ظہر (6)قنوتِ نازلہ : ثبوت، اہمیت، طریقہ (7)جمعے کے دن زوال کا حکم (8)جمعے کی اذانِ ثانی کا جواب (9)دعاء بین الخطبتین (10)ایامِ بیض کی تحقیق (11)شوال کے چھے نفلی روزے (12)عشرۂ ذی الحجہ و قربانی کے فضائل و مسائل (13)قربانی میں شرکت کے اہم مسائل (14)بغیر محرم کے سفرِ حج (15)زمزم کے فضائل و مسائل (16)عیدین کے چند اعمال (17)بچوں کے نام فرشتوں کے نام پر رکھنا (18)برتھ ڈے کی شرعی حیثیت (19)وارث کو عاق کرنا (20)موبائل : کردار و مسائل۔

کتاب :سیرتِ احمد ﷺ: حقوق، حقائق اور تعلیمات

مصنف : مولانا ندیم احمد انصاری

تقریظ : 3علماے کرام

ناشر : الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

صفحات :224

قیمت :250

اشاعت : اول(2018ء)

آئی ایس بی این : خالی

اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں سیرت و احوال، دوسرے میں امت پر رسول اللہ حضرت محمد ﷺ کے حقوق اور تیسرے حصے میں ان حقائق کو بیان کیا گیا ہے، جو وقت کا تقاضا اور ہر مسلمان کی ضرورت ہیں۔ کتاب کے آخر میں مشکل الفاظ کی فرہنگ بھی شامل کر دی گئی ہے تاکہ نصاب کے طور پر کتاب کو کہیں شامل کرنے میں سہولت رہے۔ کتاب پر حضرت مولانا محمد اسلام قاسمی (دارالعلوم وقف دیوبند)نے تقریظ،  حضرت مفتی احمد خانپوری (جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل) نے دعائیہ کلمات، اور   مفتی عبد الرشید شیداؔ قاسمی (فیضِ منیر ایجوکیشنل ٹرسٹ، ممبئی) نے تعارفی تحریر رقم فرمائی ہے۔

کتاب :اعتکاف: فضائل، مسائل اور تحقیقی مباحث

مصنف : مولانا ندیم احمد انصاری

تقریظ : 4علماے کرام

ناشر : الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

صفحات :224

قیمت :250

اشاعت : اول(2018ء)

آئی ایس بی این : خالی

اس کتاب کو تین ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں اعتکاف کے فضائل ومسائل پر مشتمل گیارہ مضامین شامل ہیں، جن کا مطالعہ معتکف و غیر معتکف سب کے لیے یکساں مفید ہے۔ دوسرے باب میں چھے علمی مسائل پر گفتگو کی گئی،  جس کے لیے بہت تحقیق اور مہینوں انتظار کی صعوبت برداشت کرنی پڑی ہے۔ تیسرے باب میں دس مضامین شامل کیے گئے ہیں، جو تلاوت، دعا، نمازِ قضاے عمری کے ساتھ نفل نمازوں کے فضائل و مسائل وغیرہ پر مشتمل ہیں۔

کتابِ ہذا میں حضرت مفتی احمد خانپوری (جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل)، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (فقہ اکیڈمی، انڈیا) ، حضرت مفتی محمد حارث پالنپوری (مفتی مدرسہ رشیدیہ، ممبئی)، اور حضرت مفتی فیاض عالم قاسمی (قاضی دارالقضاء، ممبئی) کی وقیع تحریریں شامل ہیں۔

کتاب :خلع کا نظام

مصنف : مولانا ندیم احمد انصاری

تقریظ : 3علماے کرام

ناشر : الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

صفحات :144

قیمت :120

اشاعت : اول(2017ء)

آئی ایس بی این : 978-93-5262-504-07

اس کتاب میں اسلامی شریعت میں رائج ایک خاص حکم خلع کے نظام پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے اور متعلقہ مسائل کو مدلل حوالوں سے وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ کتاب پر حضرت مفتی احمد خانپوری (جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل) ، حضرت مفتی محمود عالم مظاہری (مظاہر علوم وقف) اور مفتی جسیم الدین قاسمی (مرکز المعارف) کی وقیع تحریریں شامل ہیں۔

کتاب :ذوقِ ادب

مصنف : ندیم احمد انصاری

تقریظ : پروفیسر صاحب علی(شعبۂ اردو ممبئی یونی ورسٹی)، مولانا محمد اسلام قاسمی (دارالعلوم وقف دیوبند)

ناشر : الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

صفحات :144

قیمت :120

اشاعت : اول(2017ء)

آئی ایس بی این : 978-93-5262-504-02

اس کتاب کےمشمولات کی فہرست حسبِ ذیل ہے:(1)منظوم ترجمہ و تفسیرِ قرآن اردو ادب کا روشن باب(2)نفسِ شاعری احادیث کی روشنی میں(3)علماے ادبِ اردو کی نظر میں مذہبی شخصیات و تصنیفات کی ادبی اہمیت(4)مولانا محمد قاسم نانوتوی کا رنگِ شاعری (5)خداے سُخن مرزا سلامت علی دبیر ؔ(6)علامہ سیماب اکبر آبادی: حیات و خدمات (7) اردو املا میں ہاے ہوذ اور دو چشمی ہے کا عمل(8) تبصرے کے لیے علم و بصیرت ناگزیر (9)سر سید احمد خان اور اردو صحافت(10)میڈیا کے اخلاقی پہلو۔

کتاب :شائستہ تحریریں

مصنف : ندیم احمد انصاری

تقریظ : ڈاکٹر خورشید نعمانی ردولوی

ناشر : الفلاح اسلامک فاؤنڈیشن، انڈیا

صفحات :192

قیمت : 200

اشاعت : اول(2018ء)

آئی ایس بی این : 9789353461638

اس کتاب کے مشمولات کی فہرست حسبِ ذیل ہے:(1) امیر خسروؔ اور علماے اردو(2)بکٹ کہانی اور مفتی الٰہی بخش نشاطؔ کاندھلوی(3)حاجی امداد اللہ مہاجرِ مکی اور ان کی ادبی خدمات(4)خصوصیاتِ مضامینِ سیر سید (5)مولانا حالیؔ اور موجودہ نظامِ تعلیم (6) فانی: شخصیت و فن (7) مولانا ابو الکلام آزاد اور اردو صحافت (8)خلیل الرحمن اعظمی: حیات و مصنفات (9)خلیل الرحمن اعظمی کی نظمیہ شاعری(10) زکی کیفیؔ اور ان کی شعری کیفیات(11) جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی کی نظم و نثر (12) ماہ نامہ شگوفہ کی ادبی و صحافتی خدمات۔ضمیمہ : خاکہ والد ماجد بعنوان سجدہ ریز

کتاب :ادبی تحقیق

مصنف : ندیم احمد انصاری

تقریظ : پروفیسر صاحب علی

صفحات :320

قیمت : 300

اشاعت : اول(2018ء)

آئی ایس بی این : 9789353216481

اس کتاب کے مشمولات کی فہرست حسبِ ذیل ہے:باب -۱)فن اور روایت(۱)تحقیق کا فن(۲)تحقیق و تنقید (۳)اردو ادب میں تحقیق کی روایت(۴)اردو میں لسانی تحقیق کی اہمیت۔

باب -۲)اصول و تقاضے(۱)تنقیدی و تحقیقی موضوعات پر لکھنے کے اصول (۲)تحقیق کے تقاضے(۳)ادبی تحقیق کے تقاضے۔باب -۳)طریقِ کار(۱)تحقیق اور اس کا طریقِ کار (۲)ادبی تحقیق میں خاکۂ تحقیق کی اہمیت(۳)ببلیوگرافی: تحقیق کا پہلا قدم۔باب -۴):فراہمیِ مواد کے ذرائع(۱)لائبریری کا استعمال(۲)انٹرنیٹ‘ اردو تحقیق میں مواد کی فراہمی کا جدید ذریعہ (۳)اردو تحقیق میں الیکٹرانک میڈیا کا استعمال(۴)اردو تحقیق میں جدید ذرائع کا استعمال (۵)اردو تحقیق میں مواد کی فراہمی: مسائل اور حل۔ باب -۵)لوازمات (۱)حوالہ اور صحتِ متن (۲)تعلیقات و حواشی(۳)ضمیمہ، فرہنگ، اشاریہ(۴)اشاریہ سازی(۵)اردو میں اشاریہ سازی کی اہمیت     (۶)ببلیوگرافی۔ باب -۶)بعض مسائل اور ان کا حل (۱)اردو تحقیق کے مسائل (۲)اردو میں جامعاتی تحقیق:مسائل اور ان کا حل (۳)اردو ریسرچ اسکالر کے مسائل اور حل(۴)جامعاتی تحقیق کا معیار اور ریسرچ اسکالرس کے مسائل۔ضمیمہ : رہنمائے تدریس و تحقیق

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here