Home Darul Ifta شیئرز پر زکوٰۃ

شیئرز [Shares] پر زکوٰۃ

شیئرز [Shares] پر زکوٰۃ

سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب! جو لوگ شیئرز خرید کے رکھتے ہیں، کیا اس پر بھی زکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟ اس کا حساب کیسے ہوگا؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:’فتاویٰ دارالعلوم کراچی‘میں ہے:حصص پر بھی زکوٰۃ ادا کرنی چاہیے، قیمت گھٹنے بڑھنے وغیرہ سے کوئی فرق اصل وجوب میں نہیں پڑتا، ہر سال زکوٰۃ کا سال پورا ہونے کے وقت جو ان کی قیمت ہو وہی معتبر ہوگی، اس قیمت کا ڈھائی فی صد زکوٰۃ میں ادا کریں۔’محمودالفتاویٰ‘ میں ہے:شیئرزکی خرید قیمت چاہے جو ہو، سال ختم ہونے پر اس کی جوقیمت ہے اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔ ختم سال والے دن بازار میں جو قیمت ہوگی، اس کا اعتبار کیا جائے گا۔فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here