تراویح پڑھانے والے کو آنے جانے کا کرایہ اور کھانادینا
سوال: حضرت مفتی ندیم احمد دامت برکاتہم! تراویح پڑھانے کے لیے جس کو بلایا گیا ہو، اسے کھانا اور کرایہ وغیرہ دینا کیسا ہے؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً: آمدورفت کا کرایہ دے کر حافظ کو باہر سے بلانا اور اس کا قرآن شریف بلامعاوضہ سننا جائز اور موجبِ ثواب ہے اور جب کہ وہ باہر سے آیا ہو اور بلایا ہوا مہمان ہے تو اس کو عمدہ کھانا کھلانا جائز اور ثواب ہے۔ [فتاویٰ دارالعلوم دیوبند]فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئیا






![انکم ٹیکس [Income Tax]سےزکوٰۃ کی ادایگی](https://afif.in/wp-content/uploads/2026/03/37-Income-tax-se-zakat-ki-adayegi-100x70.jpg)