نفسیاتی امراض اور روزہ
سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب دامت برکاتہم! آج کل بہت سے لوگ نفسیاتی امراض کا شکار ہوتے ہیں، ان کے لیے روزے کا کیا حکم ہے؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً:نفسیاتی امراض جیسے ڈ پریشن [Depression]، اینزائٹی [Anxiety] اور بائی پولَر ڈِس آرڈر [Bipolar disorder] کے مریضوں کے لیے روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے، جب کہ روزہ ان کی بیماری بڑھانے کا سبب بنے۔ اگر بیماری مستقل ہو اور صحت یاب ہونے کی امید نہ ہو تو فدیہ دینا جائز ہوگا۔ دوائیں اگر دن میں لینا ضروری ہو تو روزہ چھوڑا جا سکتا ہے اور بعد میں قضا کرنی ہو گی۔ نیند کی کمی [Insomnia] کے مریض اگر روزے سے متاثر ہوتے ہوں تو شرعی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔[حوادث الفتاویٰ] فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی






