میوچول فنڈ پر زکوٰۃ

سوال:حضرت مفتی ندیم احمد صاحب مدظلہ!
معلوم یہ کرنا تھا کہ کیا زکوٰۃ کا حساب کرنے کے وقت میچوچل فنڈ میںلگائی ہوئی رقم پر بھی زکوٰۃ واجب ہوگی؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً: کسی نے میوچول فنڈ [Mutual Fund] میں سرمایہ کاری کی ہو اور اس کا نفع بھی شرعاً حلال ہو تو مالِ تجارت ہونے کے سبب اصل اور منافع کُل رقم پر اور اگر ایسی کمپنی میں سرمایہ کاری کر لی جس کا نفع حلال نہ ہو تو صرف اصل رقم پر سال پورا ہونے کے بعد ضابطے کے مطابق زکوٰۃ واجب ہوگی۔ فقط (تفصیل کے لیے دیکھیے ہماری کتاب: فقہِ رمضان)
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here