Home Darul Ifta دُکان میں زکوٰۃ کس طرح نکالیں؟

دُکان میں زکوٰۃ کس طرح نکالیں؟

دُکان میں زکوٰۃ کس طرح نکالیں؟

سوال: حضرت مفتی ندیم احمد صاحب مدظلہ! دکان میں جو سامانِ تجارت ہوتا ہے اس کی زکوٰۃ کس طرح نکالی جائےگی، جس میں کچھ مال ریٹیل میں بکتا ہو اور کچھ ہول سیل میں؟
الجواب:حامداً و مصلیاً و مسلماً: اگر ہول سیل تجارت ہو تو زکوٰۃ ادا کرتے ہوئے ہول سیل قیمت معتبر ہوگی اور اگر ریٹیل تجارت کا کاروبار ہو تو اسی لحاظ سے سامانِ تجارت کی قیمت لگائی جائےگی اور پھر زکوٰۃ ادا کی جائےگی، اگر دونوں طرح سامان فروخت کرتا ہو تو پھر ریٹیل قیمت کے لحاظ سے زکوٰۃ ادا کرے کہ اس میں فقرا کا فایدہ ہے اور اصول یہ ہے کہ زکوٰۃ میں ہمیشہ اس پہلو کو ترجیح دی جائےگی جس میں فقرا کا فایدہ ہو۔ [دیکھیے جدید فقہی مسائل]فقط [ماخوذ از فقہِ رمضان]
واللہ تعالیٰ اعلم و علمہ أتم
العبد ندیم احمد عفی عنہ
صدرو مفتی الفلاح انٹرنیشنل فاؤنڈیشن، ممبئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here